سرینگر//
کانگریس پارٹی نے جمعرات کو یہاں بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ منائی اور اس سلسلے میں پارٹی دفتر سے مقامی مارکیٹ تک پد یاترا کی۔
پد یاترا میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر طارق حمید قرہ نے میڈیا کو بتایا کہ آج ہم نے ایک بہت اہم نعرہ ’جڑے گا بھارت ۔جیتے گا انڈیا‘شامل کیا ہے ۔انہوں نے کہا’’ملک میں جو نفرت کا ماحول ہے اس کو ختم کرنے کیلئے راہل جی نے یہ یاترا کی تھی‘‘۔
قرہ کا کہنا تھا’’کشمیری عوام بالخصوص اور جموں وکشمیر کے لوگ بالعموم راہل گاندھی کو نجات دہندہ مانتے ہیں اور لوگ جانتے ہیں کہ راہل جی ہی ہمیں اس مصیبت سے نکال سکتے ہیں‘‘۔
عدالت عظمیٰ میں دفعہ۳۷۰کی شنوائی کے بارے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں موصوف لیڈر نے کہا’’جہاں تک دفعہ۳۷۰کی شنوائی کا تعلق ہے لوگ عدالت عظمیٰ سے پُر امید ہیں‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے کہا’’جو معاملہ بھارت اور انڈیا کا ہے تو ایک چھوٹی سوچ کا مظاہرہ ہے انڈیا ہمارے آئین میں بھی درج ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت جوڑو یاترا کی سالگرہ ہر ضلع میں منائی جاتی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے سال گذشتہ کنیا کماری سے سرینگر تک بھارت جوڑو یاتا نکالی۔