منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جی۲۰ ممالک موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک سے تعاون کریں‘

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے خوراک اور غذائیت کی حفاظت کو یقینی بنانا بہت اہم ہوگا:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-08
in اہم ترین
A A
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت پیغام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہا کہ جی۲۰ ممالک کو ترقی پذیر ملکوں کو زیادہ نقد رقم اور ان سے ٹیکنالوجی کا اشتراک کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ درجہ حرارت اور مہلک ہیٹ ویوز کے پیش نظر موسمیاتی ماہرین اور سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی رہنما اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو بالخصوص ترقی پذیر ممالک کیلئے اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
رواں ماہ جی۲۰؍ اجلاس کی سربراہی اور میزبانی کرنے والے مودی نے بھارت کو دنیا کے جنوبی حصے کیلئے رہنما کے طور پر پیش کیا ہے جو ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔
وزیر اعظم مودی نے کئی ہندوستانی آؤٹ لیٹس کے ساتھ ساتھ جاپان اور برطانیہ سمیت بین الاقوامی اداروں کے روزناموں کے اداریے میں لکھا کہ گلوبل ساؤتھ کے بہت سے ممالک ترقی کے مختلف مراحل پر ہیں اور موسمیاتی حوالے سے اقدامات بنیادی ہدف ہونا چاہیے۔
عالمی سطح پر، دولت مند ممالک نے۲۰۲۰ تک غریب ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سالانہ ایک سو ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اسے پورا کرنے میں ناکام رہے جس سے یہ اعتماد مجروح ہوا کہ آلودگی کا سبب بننے والے ممالک ان ملکوں کی مدد کریں گے جو اس آلودگی کے نسبتاً بہت کم ذمے دار ہیں۔
جی۲۰کا اجلاس رواں ہفتے نئی دہلی میں ہوگا جو ۱۹ ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی یونین پر مشتمل ہے اور ان ممالک کی مجموعی دولت عالمی جی ڈی پی کا تقریباً ۸۵ فیصد ہے لیکن یہ اتنی ہی مقدار میں کاربن کے اخراج کا سبب بھی بنتے ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آب و ہوا کے حوالے سے اقدامات اس سلسلے میں مختص کی گئی رقم اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے اقدامات سے مطابقت رکھنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایک مکمل طور پر محدود رویے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے کہ کیا نہیں کیا جانا چاہیے اور اس کے بجائے اس بات پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے کہ موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔
جولائی میں جی۲۰ کے توانائی کے وزرا کا اجلاس فوسل فیول اور حتیٰ کے کوئلے کے استعمال کو مرحلہ وار کم کرنے کے حوالے سے روڈ میپ پر اتفاق کرنے میں ناکام رہا ‘ جہاں کوئلہ بھارت اور چین جیسی معیشتوں کے لیے توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے خوراک اور غذائیت کی حفاظت کو یقینی بنانا بہت اہم ہوگا اور اس سلسلے میں موسمیاتی اسمارٹ زراعت کا فروغ ایک حل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی تبدیلی کا باعث ہے لیکن اسے جامع بنانے کی بھی ضرورت ہے۔
جی۲۰؍اجلاس ۹تا ۱۰ ستمبر تک نئی دہلی میں منعقد ہو گا جہاں اس اجلاس میں گلوبل وارمنگ پر کارروائی کے لیے گفتگو ایجنڈے کا بنیاد جزو ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے سرینگر میں بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ منائی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کی مشن یوتھ کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

لیفٹیننٹ گورنر کی مشن یوتھ کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.