نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام وزراء کوانڈیا اور بھارت پر بولنے سے گریز کرنے اور سناتن دھرم پر صحیح اور سختی سے جواب دینے کا مشورہ دیا ہے۔
بدھ کو مرکزی وزراء کونسل کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے تمام وزراء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جی ۲۰ سربراہی اجلاس کے تناظر میں بھارت اور انڈیا کے ناموں کے حوالے سے بیان دینے سے گریز کریں۔
اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے اپنے وزرا سے سناتن دھرم پر ادھیاندھی اسٹالن کے بیان کا مناسب اور سختی سے جواب دینے کو کہا ہے۔ جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ بی جے پی تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے بیٹے اور ریاستی حکومت میں وزیر ادھے نیدھی اسٹالن کے بیان کو ایک بڑا اور ملک گیر مسئلہ بنانے جا رہی ہے۔