ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’اب بدعنوانیوں کا امکان نہیں ‘:جموں کشمیر میں تمام خدمات آن لائن کر دی گئی ہیں :چیف سیکریٹری

’آج ایسا نظام بنایا گیا ہے جہاں پورا روپیہ زمین پر پہنچ جاتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-05
in اہم ترین
A A
’چھوٹے مکان اور چھوٹے تاجر ٹیکس سے مستثنیٰ‘

Mehta

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
جموں کشمیر کے چیف سکریٹری‘ ارون کمار مہتا نے کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اب بدعنوانی کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ تمام خدمات آن لائن کر دی گئی ہیں۔
مہتا نے کہا کہ مختلف اسکیموں اور پلیٹ فارمز سے سسٹم میں شفافیت آئی ہے جس نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ سرکاری خزانے سے دھوکہ دہی سے کوئی رقم نہیں نکالی جا سکتی۔
چیف سیکریٹری نے یہاں ’بھرشتاچار مکت جے کے‘ مہم شروع کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا’’ہم نے تمام خدمات کو آن لائن کرنے کی پہل کی ہے۔ اس کا مقصد کرپشن سے پاک ماحول بنانا ہے۔ پہلے کہا جاتا تھا کہ ایک روپے میں سے ۱۰ پیسے سے بھی کم زمین تک پہنچ جائے گا۔ آج ایسا نظام بنایا گیا ہے جہاں پورا روپیہ زمین پر پہنچ جاتا ہے۔‘‘
ڈاکٹر مہتانے کہا کہ انتظامی منظوری‘تکنیکی منظوری، ای ٹینڈرنگ اور جیو اسپیشل فوٹوگرافی کے بغیر کوئی رقم نہیں نکالی جا سکتی۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ بدعنوانی کی کچھ شکایات اب بھی موجود ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے انتظامیہ کام کر رہی ہے۔ان کاکہنا تھا’’ہمارا مقصد باقی شکایات کو بھی دور کرنا ہے۔ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے‘ لیکن عوام کو بھی آگے آنا ہوگا اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے اس اقدام کی حمایت کرنی ہوگی‘‘۔
ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ ملک میں حکمرانی میں نمبر ون بننے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا’’ہم نے بہت سے شعبوں میں بہت ترقی کی ہے۔ اب ہم گورننس میں بھی نمبر ون بننا چاہتے ہیں۔ ہم آئی ٹی خدمات میں پہلے نمبر پر ہیں اور کئی دوسرے شعبوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں‘‘۔
لیکچرار ظہور احمد بھٹ کی بحالی پر جو کہ آرٹیکل ۳۷۰ کی درخواستوں کی سماعت کرنے والی سپریم کورٹ کی بنچ کے سامنے درخواست گزار کے طور پر حاضر ہوئے تھے، مہتا نے کہا’’اسے اس پر چھوڑ دیں‘‘۔
داکٹر مہتا کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کو آگے لے جانے کا موثر ترین ذریعہ ڈیجیٹل ہے ۔مہتا نے کہا کہ جس کی منشا غلط ہوتی ہے وہی ڈیجیٹل کے خلاف ہوتا ہے ۔
چیف سیکریٹری نے کہا’’ڈیجیٹل کی وساطت طاقت افسروں سے عوام کی طرف منتقل ہوتا ہے اس سے لوگ با اختیار بن جاتے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ جس کی منشا غلط ہوتی ہے وہی ڈیجیٹل کی مخالفت کرتا ہے ۔
داکٹر مہتا نے کہا کہ دو برسوں کے دوران کہیں بھی لوگوں نے ڈیجیٹل کی مخالفت نہیں کی۔انہوں نے کہا’’جموں وکشمیر کے لوگ سب سے بہتر لوگ ہیں جن کے ساتھ کام کیا جائے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ کہ ڈیجیٹل گورننس جموں و کشمیر میں ایک نیا منترا ہے ۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہماری گورننس منظم ہو۔انہوں نے کہا کہ جو کام دفتر آئے بغیر ہی ہوسکتا ہے تو پھر دفتر آنے کی ضرورت کیا ہے ۔
جی پی فنڈ کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ اس پر کام ہو رہا ہے اس کو جلد ہی حل کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوارہ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور ہلاک

Next Post

لون ہندوستان کے آئین سے وفاداری کا حلف نامہ داخل کریں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

لون ہندوستان کے آئین سے وفاداری کا حلف نامہ داخل کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.