کپوارہ//
ہندواڑہ کے کرالہ گنڈ علاقے میں پیر کو ٹریکٹر ڈرائیور کی موت اس وقت ہوئی جب اس کا ٹریکٹر پلٹ گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ آصف احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن منگوال پورہ ایک جان لیوا حادثے کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اہلکار نے بتایا کہ قانونی طبی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
اس دوران پونچھ ضلع میں پیر کو ایک حادثے میں تین نابالغوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ تحصیل منڈی جانے والی ٹاٹا سومو گاڑی کو چکھڑی سے ایک کلومیٹر دور حادثہ کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال منڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔