نئی دہلی//
دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ نے کہا ہے کہ بحریہ سمندری سرحدوں کو محفوظ رکھ کر ملک میں ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنا رہی ہے ۔
پیر کو یہاں نیول کمانڈرز کانفرنس کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن اعلیٰ کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے بھٹ نے سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے بحریہ کی تیاریوں کی تعریف کی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سمندری سرحدوں کی حفاظت قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنا رہی ہے ۔انہوں نے بحریہ کی جانب سے۲۰۴۷تک ملک کو خود کفیل بنانے کیلئے مقامی اور اختراع کی سمت کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔
بھٹ نے بحریہ کے لیے میری ٹائم انفراسٹرکچر پلان۲۰۲۳۔۲۰۳۷‘آئی آر ایس رولز اینڈ ریگولیشنز ہینڈ بک اور بیمہ، سرمایہ کاری اور کریڈٹ سہولیات پر فیملی لاگ بک بھی جاری کی۔