سرینگر//
پولیس نے جمعہ کو کہا کہ ایک عدالت نے اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے ایک دہشت گرد ساتھی کو مجرم ٹھہرایا اور اسے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ سنایا۔
پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سزا سیکشن۱۸/۲۰/۳۸/۳۹ یو اے (پی) ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن سری گفوارہ میں ایف آئی آر نمبر۳۳/۲۰۱۹ میں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد سنائی گئی۔
دہشت گرد کے ساتھی کی شناخت شاہد فیاض تارے ولد فیاض احمد تارے ساکن شالاگام بجبہاڑہ کے طور پر ہوئی ہے جسے یو اے (پی)ایکٹ کی دفعہ ۳۹ کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے۔
۲۳جولائی۲۰۱۹کو پولیس اسٹیشن سری گفوارہ کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے کچھ نامعلوم سخت گیر دہشت گرد ساتھی دہشت گردوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں سہولت فراہم کر رہے ہیں، نوجوانوں کو دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں اور دہشت گردی کے ماڈیول کو منظم کر رہے ہیںاورپولیس سٹیشن سری گفوارہ وغیرہ کے دائرہ اختیار میں دہشت گردی کے جال کو مضبوط کرنے میں ممکنہ مدد رہے ہیں۔
یہ اطلاع ملنے پر‘ سیکشن۱۸/۲۰/۳۸/۳۹یو اے(پی)ایکٹ کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر۳۳/۲۰۱۹ درج کی گئی اور تحقیقات شروع کی گئی۔
تفتیش کے دوران، کچھ مشتبہ سخت گیر دہشت گرد ساتھیوں کی نشاندہی ہو ئی اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے بعد مورخہ ۶؍اگست ۲۰۲۰ کو دریگنڈ سری گفوارہ میں ایک چوکی قائم کی گئی جس کے دوران شاہد فیاض تارے ولد فیاض احمد تارے ساکنہ شالاگام بجبہاڑہ کو گرفتار کیا گیا اور اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا اور اس سے ریکوری کی گئی۔