جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

فوج نے سری نگر مہم کے دوران سائیکلسٹ بھاﺅ صاحب بھاور کی عزت افزائی کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-30
in تازہ تریں
A A
کشمیر سے لداخ تک سایئکلنگ کرنے والے چار کشمیری نوجوان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۳۰اگست

مہاراشٹرا کے جالنہ ضلع کے حسن آباد گاﺅں سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ سائیکلسٹ بھاﺅ صاحب بھاور سائیکل پر روزانہ 50 سے 60 کلو میٹر کا سفر کرکے لوگوں کو سماجی برائیوں کے متعلق جانکاری فراہم کرتا ہے ۔

متعلقہ

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

وہ سری نگر میں اپنی اس مہم کے دوران 31 سب ایئریا کے جی او سی میجر جنرل پی بی ایس لامبہ سے ملاقی ہوئے اور انہوں نے آرمی پبلک اسکول میں طلبا کے مجمع کو خطاب بھی کیا۔

سری نگر نشین ایک دفاعی ترجمان کے مطابق موصوف سائیکلسٹ نے فوجی افسروں سے بات چیت دوران کہا’میرا اس مہم کا مقصد لوگوں کو سماجی برائیوں کے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے ‘۔

سائیلسٹ کا کہنا ہے ’میں گذشتہ قریب 3 دہائیوں سے ملک کے گوشہ و کنار جا رہا ہوں اور سماجی برائیوں جیسے جہیز وغیرہ کی بیخ کنی اور آپسی بھائی چارے کی تشہیر میرا مشن ہے ‘۔انہوں نے کہا’علاوہ ازیں میں منشیات، صفائی ستھرائی، کورپشن، کھانے پینے کے عادات وغیرہ کے متعلق نوجوانوں کے ساتھ گفتگو بھی کرتا ہوں‘۔

انہوں جی او سی کے ساتھ اپنے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:’میرا گھر ہے نہ کوئی موبائل نمبر یا بینک اکاﺅنٹ نمبر جہاں میرا سائیکل رکتا ہے وہی میرا گھر ہے ‘۔

بھاور نے کہا:’میری عمر سولہ سال کی تھی جب میری بہن اور خاندان کو جہیز کے نام پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا‘۔انہوں نے کہا’میرے گھر والوں نے میری بہن کو شادی پر تحفے دیئے لیکن اس کے باوجود اس کے سسرال والے مزید جہیز کا مطالبہ کرتے رہے اوریہ وقت پورے خاندان کے لئے انتہائی آزمائش اور کٹھن وقت تھا‘۔

یہ سمجھتے ہوئے کہ اس سماجی بیماری کے خاتمے کےلئے بیداری کلیدی اہمیت رکھتی ہے ، مسٹر بھاور نے سال 1993 میں سائیکل پر بیداری مہم شروع کی۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا’جہیز جنین کشی کی بنیادی وجہ ہے اور لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی خانہ آبادی سے ڈر محسوس کر رہے ہیں کہ کہیں انہیں بھی سسرال میں ہراسانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘۔انہوں نے کہا کہ میں جہیز کی سماجی بدعت کے متعلق تعلیمی اداروں میں جانکاری پروگراموں کا بھی اہتمام کرتا ہوں۔

بھاور بغیر موبائل فون اور پیسوں کے ہر روز اپنے سائیکل پر 50 سے 60 کلو میٹروں کا سفر کرکے اپنے مشن کو سر انجام دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا’میں ہر روز صبح چار بجے اپنا سفر شروع کرتا ہوں، رات کا قیام مندروں، گرجا گروں، گردواروں یا مسجدووں میں کرتا ہوں‘۔

آرام کرنے کےلئے اپنے ساتھ فولڈ ہونے والی کرسی رکھتے ہیں اور اپنے ساتھ 30 کلو وزن ہے دستاویزات بھی اٹھاتے ہیں جن میں بڑی شخصیات کے ساتھ لی گئی تصاویز، اخباروں کی کلپنگس وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے سال 1993 سے 2006 تک لگاتار تین جانکاری مہمیں چلائیں اس کے پاس شادی کرنے کے لئے سوچنے کا بھی وقت نہیں ہے ۔ان کا کہنا ہے : ‘میں اپنے والد وتھل راﺅ بھاورکے جنازے میں بھی شرکت نہ کرسکا اپنی والدہ کالا بھائی کے ساتھ فون پر کرتا ہوں’۔

جب ان سے یہ کہا گیا کہ زندہ رہنے کے لئے کیا کرتے ہیں تو ان کا جواب تھا: ‘سب اوپر والے کا کرم ہے وہی ہماری دیکھ ریکھ کر رہا ہے اگر آپ کا دل صاف اور ضمیر پاک ہے تو اچھے لوگ جمع ہو کر آپ کا خیال رکھیں گے ‘۔موصوف سائیکلسٹ کبھی بھی جلدی میں نہیں رہتے ہیں اور نہ ہی کبھی ان کے ساتھ کوئی ناساز گار واقع پیش

آیا ہے ۔

 

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر: بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے شری ویشنو دیوی مندر پر حاضری دی

Next Post

خانیار میں گیس سلنڈر دھماکہ تین دکانیں اور گودام خاکستر، ایک زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
خود کار ڈرافٹ
تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر کا اوڑی دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-05-09
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
Next Post
بانڈی پورہ سلینڈر دھماکے ایک شخص از جان دوسرا زخمی

خانیار میں گیس سلنڈر دھماکہ تین دکانیں اور گودام خاکستر، ایک زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.