منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی ترجمان ونود شرما اور ایل جے پی ترجمان سمن ملک کانگریس میں شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-30
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

پٹنہ// ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے جب سے بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے ، تب سے پارٹی کی صورت بدلنی شروع ہو گئی ہے اور اس کی توسیع لگاتار جاری ہے ۔ لوگ بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کی ایک جھلک آج اس وقت دیکھنے کو ملی جب بی جے پی کے سابق ترجمان ڈاکٹر ونود شرما اور ایل جے پی کے سابق قومی ترجمان سمن کمار ملک اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوئے ۔ اس کے لیے خاص طور پر پارٹی ہیڈ کوارٹر صداقت آشرم میں ایک ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ بی جے پی کے متعدد عہدیدار جنہوں نے ڈاکٹر ونود شرما کے ساتھ آج کانگریس میں شمولیت اختیار کی ان میں کوثر خان نائب صدر اقلیتی مورچہ، راہل سنگھ نائب صدر بی جے پی یووا مورچہ، روہت راج نائب صدر بی جے پی یووا مورچہ، نند کشور شرما جنرل سکریٹری انٹیلکچوئل فورم اور بی جے پی کے اسپورٹس سیل کے ریاستی میڈیا انچارج ڈاکٹر رنجیت بابل کے نام قابل ذکر ہیں۔
اسی طرح سمن ملک کے ساتھ جن اہم لیڈروں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ان میں سابق وزیر سریوگ پرساد اپادھیا ئے کے بیٹے سنتوش اپادھیائے ، چیریابریار پور اسمبلی حلقہ کے سابق امیدوار راکیش ورما اور پرشورام سماج سے آنے والے جانے مانے لیڈر رمیش پرساد سنگھ کے نام قابل ذکر ہیں۔
اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے کانگریس میں آنے والے ان تمام لیڈروں کا خیرمقدم کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملن تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ درحقیقت ملک میں سیاست کا ماحول بدل رہا ہے ۔ اپوزیشن اتحاد اور انڈیا کی تشکیل کے بعد بی جے پی اور اس کے حلیفوں میں پیدا ہونے والی گھبراہٹ اب سامنے آ رہی ہے ۔ لوگوں نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں آنا شروع کر دیا ہے ، اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا کیونکہ بی جے پی کے بہت سے ایم ایل اے میرے ساتھ رابطے میں ہیں اور کانگریس میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔اس کے لئے ہم اپنی اعلیٰ قیادت کی رضامندی کا انتظار کر رہے ہیں۔
ملن تقریب کی نظامت کا فریضہ برجیش پرساد منن نے ادا کیا۔
اس موقع پر کانگریس قانو ن سازپارٹی کے لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد خان، کونسل میں پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر مدن موہن جھا، ایم ایل سی پریم چندر مشرا، سابق وزیر وینا شاہی، ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری، سنجیو پرسادٹونی، کپل دیو پرساد یادو، ثروت جہاں فاطمہ ، برجیش پانڈے ، میڈیا انچارج راجیش راٹھوڑ، نرمل ورما، اسیت ناتھ تیواری، پرمود کمار سنگھ، ڈاکٹر ونود یادو، لال بابو لال، ڈاکٹر اجے کمار سنگھ، آلوک ہرش، راج کمار راجن، آئی پی گپتا، ڈاکٹر سنجے یادو ، ششی کانت تیواری، کمل دیو نارائن شکلا ، راج کشور سنگھ، انوراگ چندن، ریتا سنگھ، ششی رنجن، مرنال انامے ، ندھی پانڈے اور سندر سہنی کے علاوہ سینکڑوں کانگریس کارکنان موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تلنگانہ کے کھمم میونسپل آفس کے سامنے کانگریس کا احتجاج

Next Post

جی-20 پلیٹ فارم پر ہندوستان کو چین کے عادتاً جرم کو بے نقاب کرنا چاہئے : کھرگے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے

جی-20 پلیٹ فارم پر ہندوستان کو چین کے عادتاً جرم کو بے نقاب کرنا چاہئے : کھرگے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.