حیدرآباد//کانگریس کے لیڈروں اورکارکنوں نے تلنگانہ کے کھمم میونسپل آفس کے سامنے احتجاج کیاجس کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔اس احتجاج میں بڑی تعداد میں کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے حصہ لیا۔ا س احتجاج کے ساتھ ہی پولیس چوکس ہوگئی جس نے ان احتجاجیوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے پولیس کی گاڑی کے ذریعہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔اس موقع پر احتجاجی کانگریسی لیڈروں، کارکنوں کی پولیس سے بحث وتکرار ہوگئی۔احتجاجیوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔کئی احتجاجی، حراست میں لئے جانے سے بچنے کیلئے سڑک پر لیٹ گئے ۔کانگریس نے مقامی مسائل کے حل کامطالبہ کرتے ہوئے یہ احتجاج کیا۔