جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جی-20 پلیٹ فارم پر ہندوستان کو چین کے عادتاً جرم کو بے نقاب کرنا چاہئے : کھرگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-30
in قومی خبریں
A A
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

نئی دہلی//کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اروناچل پردیش اور اکسائی چین کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی زمین اپنے نقشے میں دکھانے کے چین کے عادتاً جرم کو جی-20 جیسے عالمی پلیٹ فارم پر بے نقاب کرتے ہوئے ہندوستان کو اسے سخت لہجے میں جواب دینا چاہیے ۔
مسٹرکھرگے نے کہا، ‘‘اروناچل پردیش اور اکسائی چن خطہ ہندوستان کا اٹوٹ اور لازمی حصہ ہیں اور من مانے ڈھنگ سے ایجار کردہ چین کا کوئی بھی نقشہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ دوسرے ممالک کی زمین کو اپنے نقشے میں شامل کرنے کی چین کی پرانی عادت ہے اور چین ایسے جرائم کا عادی مجرم ہے ۔ کانگریس پارٹی کو ہندوستان کا نام بدلنے کی چین کی ایسی کسی بھی غیر قانونی کوشش پر سخت اعتراض ہے ۔
انہوں نے کہا، ‘‘ہم چین سمیت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کا رویہ چاہتے ہیں اور ایل اے سی پر امن چاہتے ہیں، لیکن یہ افسوسناک ہے کہ گلوان کے بعد بھی چین کا دھوکہ دینے اور مذموم عزائم کا مظاہرہ جاری ہے ۔ ملک کے 20 بہادر سپاہیوں کی شہادت کے بعد بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کو یہ کہہ کر کھلی چھٹی دے دی کہ ‘ہماری سرزمین میں کوئی داخل نہیں ہوا ہے ۔’ مئی 2020 سے پہلے کا جمود ہمیشہ اہم رہنا چاہیے اور مودی حکومت کو اس صورتحال کی بحالی کے لئے کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہندوستان میں ہونے والی جی-20 چوٹی کانفرنس ہمارے لیے ہندوستانی علاقے میں چین کی غیر قانونی دخل اندازی کے معاملے کو عالمی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنے کا ایک اور موقع ہوگا۔ مودی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ایل اے سی کے ساتھ ساتھ 2000 مربع کلومیٹر ہندوستانی علاقے پر چین کا غیر قانونی قبضہ ختم ہونا چاہیے ۔
دریں اثنا، کانگریس پارٹی نے بھی اپنے آفیشل پیج پر اس معاملے کے بارے میں ٹویٹ کیا، "حال ہی میں وزیر اعظم مودی نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ مسٹر مودی نے ایل اے سی کو لے کر سخت لہجے میں بات کی۔ اس ملاقات کے صرف چار دن بعد اب چین نے ایک نقشہ جاری کیا ہے اور اروناچل پردیش اور اکسائی چین کو اپنا علاقہ قرار دیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کا یہ کیسا سخت لہجہ ہے کہ چین اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی ترجمان ونود شرما اور ایل جے پی ترجمان سمن ملک کانگریس میں شامل

Next Post

بغداد میں 2016 کے ہولناک بم دھماکے کے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
Next Post
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

بغداد میں 2016 کے ہولناک بم دھماکے کے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.