سرینگر/۲۸اگست
صوبائی کمشنر کشمیر‘وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ سرینگر میں ہر گھر کو ایک منفرد آئی ڈی نمبر دیا جائے گا۔
بدھوری نے کہا کہ اس نمبر سے لوگوں کا پتہ معلوم کرنے میں آسانی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے کو ڈیجیٹل ہفتے کے بطور منایا جائے گا۔
صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
بدھوری نے کہا”سری نگر میں ہر ایک گھر کو ایک منفرد آئی ڈی نمبر دیا جائے گا یہ لوگوں کے لئے ہوتا ہے اس سے لوگوں کا پتہ معلوم کرنے میں آسانی ہوتی ہے کیونکہ بہت ساری گلیاں ایسی ہوتی ہیں جن کے یکساں نام ہوتے ہیں جس سے کنفیوژن ہوجاتا ہے “۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے انتظامیہ کو بھی آسانی ہوتی ہے ۔
بدھوری نے کہا کہ اگلے ہفتے کو ڈیجیٹل ہفتے کے بطور منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس میں ای آفس میں فیلڈ سطح پر لایا جائے گا جو سکریٹریٹ سطح پر پہلے ہی چل رہا ہے ۔
صوبائی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس طریقے سے اننت ناگ یا کپوارہ سے کسی کو فائل لے کر یہاں آنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
بدھوری نے کہا کہ اس سے شفافیت یقینی بن جائے گی اور یہ ایک ماحولیات فرنڈلی طریقہ کار ہے ۔
کمشنر نے کہا کہ اس طریقے سے فائل کو کلک کرکے چیک کیا جاسکتا ہے کہ وہ کہاں اور کس کلرک کے پاس ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی علاقوں میں پائلٹ بنیادوں پر یہ کام شروع کیا گیا ہے اور سب کے گھروں کے باہر ایک پلیٹ لگا دیا جائے گا۔