نئی دہلی/۲۸اگست
سپریم کورٹ نے پیر کے روز مرکز کے اعلیٰ قانون افسر کو ہدایت کی کہ وہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات کریں اور یہ معلوم کریں کہ کیوں مرکزی زیر انتظام علاقے کے محکمہ تعلیم کے ایک لیکچرار کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف بحث کرنے کے لیے عدالت میں پیش ہونے کے بعد معطل کیا گیا تھا۔
عدالت یہ جاننا چاہتی تھی کہ کیا معطلی کا تعلق لیکچرر کی عدالت میں پیشی سے ہے اور اشارہ دیا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اسے اسے’انتقام‘ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ ہفتے بدھ کے روز، ظہور احمد بھٹ – ایک سینئر پولیٹیکل سائنس لیکچرر‘ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔
دو دن بعد، جمعہ کو، جموں و کشمیر کے محکمہ تعلیم نے بھٹ کو جموں و کشمیر سول سروس ریگولیشنز، جموں و کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز کنڈکٹ رولز اور جموں و کشمیر لیو رولز کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر فوری اثر سے معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔
محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ”معطلی کی مدت کے دوران بھٹ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں کے دفتر میں منسلک رہیں گے۔“
معطلی کو سینئر وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ کی نوٹس میں لاتے ہوئے کہا”کلچراریہاں آیا اور چند منٹوں کے لیے بحث کی‘ اسے 25 اگست کو معطل کر دیا گیا تھا۔ اس نے دو دن کی چھٹی لی، واپس چلا گیا اور اسے معطل کر دیا گیا“۔
جس کے بعد چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی سے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔ ”جناب اے جی، ذرا دیکھیں کیا ہوا ہے۔ اس عدالت میں پیش ہونے والے کو اب معطل کر دیا گیا ہے…. لیفٹیننٹ گورنر سے بات کریں“۔
سپریک کورٹ نے پوچھا ”اگر کچھ اور ہے تو الگ بات ہے۔ لیکن اس کی پھر معطل ہونے کی کیا وجہ ہے؟“۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ معطلی دیگر مسائل سے متعلق تھی لیکن جسٹس ایس کے کول کی ٹائمنگ کی طرف اشارہ کرنے کے بعد، انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ "یقینی طور پر مناسب نہیں تھی”۔
تاہم، اس کی طرف مسٹر سبل نے اشارہ کیا کہ بھٹ کی معطلی کا حکم پہلے دیا جانا چاہیے تھا۔
جسٹس بی آر گوائی نے کہا کہ حکومتی کارروائی انتقامی کارروائی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی آزادی کا کیا ہوتا ہے اگر یہ عدالت میں حاضری کی وجہ سے ہوا ہے تو یہ واقعی انتقام ہے۔
بھٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور پانچ منٹ تک بحث کی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں طلباءکو ہندوستانی سیاست کی تعلیم دینا اگست 2019 کے بعد سے زیادہ مشکل ہو گیا ہے‘طلباءمجھ سے پوچھتے ہیں، ’کیا ہم اب بھی جمہوریت ہیں؟“
لکچرار نے دلیل دی تھی کہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت کھو دی گئی ہے اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے”ہندوستانی آئین کی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام تعاون وفاقیت اور آئین کی بالادستی کے خلاف تھا۔“