سرینگر//
سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جمعرات کو سری نگر میں۶؍ای بسوں کی ٹرائل رن انجام دی گئی۔
اس موقع پر سری نگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے سی ای او ‘اطہر عامر خان نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ای گاڑیاں سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کل ایک سو گاڑیاں ہیں جو پورے شہر میں چلیں گی۔
خان کا کہنا تھا کہ ان ای گاڑیوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ دور ہوگا اور لوگوں کو کافی آرام پہنچے گا۔
سی ای او نے کہا کہ سرخ رنگ کی یہ گاڑیاں ماحولیات دوست ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ائیر کنڈیشنڈ بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے دروازوں اور دیگر اہم جگہوں پر کیمرے لگے ہوئے ہیں جس سے ڈرائیور کو گاڑی پر پورا کنٹرول حاصل ہونے میں مدد ملتی ہے ۔
خان کا کہنا تھا کہ یہ ٹاٹا ماڈل کی سروس ہیں اور ہم نے ان سے گاڑیاں خریدی نہیں ہیں بلکہ سروس کا معاہدہ کیا ہے ۔
سی ای او نے کہا کہ یہ گاڑیاں اگلے بارہ برسوں تک چلیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہر گاڑی فی دن۲سو کلو میٹر چلے گی اور ان کیلئے روٹس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔
خان کا کہنا تھا کہ ان گاڑیوں کی ڈیجٹل بورڈنگ اور لائیو ٹریکنگ سہولیات ہیں تاکہ مسافر کو یہ معلوم ہوسکے کہ کس وقت یہ گاڑی کہاں ہوگی۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر حکومت کل دوسو ای گاریاں حاصل کی ہیں جن میں سے ایک سو کشمیر کیلئے ایک سو جموں کیلئے ہیں۔