سرینگر//
جموںکشمیر انٹر پرینیور شپ ڈیلوپمنٹ انسٹی چیوٹ (جے کے ای ڈی آئی )نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے کی پادائش میں ضلع نوڈل آفیسر پونچھ کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔
حکم نامہ کے مطابق سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر انسٹی چیوٹ اور حکومت کو بدنام کرنے کے الزامات کے پیش نظر، جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ (جے کے ای ڈی آئی) نے اسسٹنٹ فیکلٹی عظمت حسین کو معطل کر دیا ہے ۔
معطلی کے حکم نامے میں لکھا گیا ہے’’مسٹر عظمت حسین، اسسٹنٹ فیکلٹی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک وہ راجوری ای ڈی آئی سنٹر سے منسلک رہیں گے ‘‘۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا کے مناسب اور ذمہ دارانہ استعمال پر زور دینے کے متعدد سرکلر جاری کرنے کے باوجود، بعض ملازمین نے ان ہدایات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔