سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے نادی ہل میں ہابرڈ دہشت گرد کی جائیداد کو منسلک کیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نادی ہل بانڈی پورہ میں چار مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر۳۸۴کو اٹیچ کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۲/۱۱۲کے تحت ہابرڈ دہشت گرد کی جائیداد کو منسلک کیا گیا۔
جائیداد پر چسپاں قرقی نوٹس میں کہا گیا ہے ’’عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہابرڈ دہشت گرد کی غیر منقولہ جائیداد چار مرلہ اراضی کو قرق کردیا گیا ہے‘‘ ۔
نوٹس میں مزید لکھا گیا ہے کہ نامزد اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر زمین کی منتقلی ، لیز، یا اس کی نوعیت کو کسی بھی طریقے سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی، اسٹیٹ انویسٹی کیشن ایجنسی نے جموں و کشمیر میں دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے بعد عسکریت پسندوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔
اس کارروائی کے تحت عسکریت پسندوں کی جائیدادیں اٹیچ کی جارہی ہیں۔ایجنسی کے مطابق اس طرح کی کارروائی سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کی جڑ کو اکھاڑ پھینکنے میں مدد ملے گی۔