سرینگر//
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل کشمیر اشوک یادو نے سرحدی ضلع کپوارہ کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
بی ایس ایف کشمیر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جمعرات کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف کے آئی جی کشمیر اشوک یادر نے کپوارہ میں اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات بی ایس ایف یونٹ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ٹویٹ میں کہا گیاکہ آئی جی نے اس دوران وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور لائن آف کنٹرول کے تحفظ کے لئے ان کے عزم اور حوصلے کی سراہنا کی۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر قائم پُر امن ماحول سے جہاں سرحدی علاقوں کے لوگوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے وہیں دوسری طرف سرحدی سیاحت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے جو ان علاقوں کے نوجوانوں کیلئے روزگار کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہو رہا ہے ۔