جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے ائمہ اور موذنین کی تنخواہوں میں 500روپیہ کا اضافہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-22
in قومی خبریں
A A
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

کلکتہ// وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ریاست کے امام اور موذن کی تنخواہوںمیں 500روپیہ کا اضافہ کیا ہے ۔
ریاست کے امام اور موذن کی جانب سے نیتاجی انڈور اسٹڈیم میں منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کی معاشی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کے حقوق نہیں دئیے جارہے ہیں ۔بنگال اپنے طور پر فلاحی اسکیمیں چلا رہی ہے اس کی وجہ سے ریاست کے خزانہ پر اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ بنگال میں تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہیں ۔بنگال نیتاجی سبھاش چندر بوس اور سوامی وی ویکانند کی سرزمین ہے ۔نتیاجی سبھاش چندر بوس کے فوج کی کمان شاہنواز خان کے پاس تھی ۔سوامی وی ویکانند کے بیلور مٹھ میں ایک چھوٹی سی درگا ہ ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر وہ مسلمانوں کے درمیان آتی ہیں تو بی جے پی ہنگامہ مچانے لگتی ہے ۔جب کہ وہ قبائلیوں کے درمیان جاتی ہیں ، ان کے ساتھ ڈانس کرتی ہیں ،اسی طرح متوا سماج کے درمیان جاتی ہیں ، راج بنشیوں کے درمیان جاتی ہیں مگر اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا ہے تو پھر مسلمانوں کے درمیان آنے پر کیوں اعتراض کیا جاتا ہے ۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ائمہ و موذنین کے ماہانہ الاؤنس میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ریاست کے امام کو ماہانہ 3ہزار روپے ملیں گے اور موذن کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جاتا ہے ۔خیال رہے کہ ریاست کے 30,000امام اور 20ہزار موذنین کو وقف بورڈ کے ذریعہ تنخواہ دی جاتی ہے ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے اس اعلان پر سامعین کے صف میں بیٹھے ائمہ اور موذنین نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ساتھ دھوکہ ہے ۔مہنگائی کے دورمیں 3ہزار کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔
ائمہ موذنین کی میٹنگ سے خطاب کرنے کے بعد کل منگل کو وزیرا علیٰ ریاست کے درگا پوجا کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ کریں گی ۔گزشتہ سال وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پوجا گرانٹ کو 50 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کر دیا تھا۔ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا اس مرتبہ بھی اضافہ کیا جائے گا۔ گزشتہ سال کل 42 ہزار 28 پوجا کمیٹیوں کو 60 ہزار روپے کی گرانٹ دی گئی تھی۔
2012 سے ، ممتا بنرجی حکومت نے ائمہ اور معزمین کو الاؤنس دینا شروع کر دیا ہے ۔ ممتا نے پیر کو کہاکہ ہمیں مالی مجبوریوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔ ایک طرف، دہلی ادائیگی نہیں کر رہا ہے ۔ دوسری طرف 100 دن کے کام جیسے منصوبے ریاست کے پیسے سے چلائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر سماجی منصوبے جیسے کنیا شری، یووا شری، طلبہ کی اسکالرشپ جاری ہیں۔ اس میں بھی ہم نے الاؤنس بڑھانے کی کوشش کی۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اس موقع پر اپنی فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام اسکیمیں ریاست کے تمام طبقات کو ملتی ہیں ۔کسی کے ساتھ کوئی بھی تفریق نہیں کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنیا شری، شکشھا شری، سواتھ ساتھی کار ڈ تمام افراد کو ملتے ہیں ۔
اس موقع پر انہوں نے بی جے پی ، کانگریس اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں مل کر ریاست کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے جادو پوریونیورسٹی میں ایک طالب علم کی موت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جادو پور یونیورسٹی ریاست کی اہم یونیورسٹی ہے مگر وہاں سی پی ایم کے طلبا تنظیم کا غلبہ ہے ان کی گندی سیاست کی وجہ سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرناٹک میں کانگریس کے وزیر کے خلاف فرضی خط معاملے میں دو گرفتار

Next Post

کانگریس نے پپو یادو کے بیان کی سخت مذمت کی اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post

کانگریس نے پپو یادو کے بیان کی سخت مذمت کی اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.