سرینگر//
پولیس کاکہنا ہے کہ شر پسندوں کی جانب سے امن و قانون کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی اطلاعات سرینگر کی جامع مسجد کو عارضی طور پر بند کرنے کی وجہ بن گئی ۔
یاد رہے کہ انتظامیہ نے شب قدر اور جمعتہ الوداع کے موقع پر جامع مسجد میں اجتماعات کی اجازت نہیں دی ۔
ایک مقامی خبر رساں کے مطابق پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ رخنہ ڈالتے کی اطلاعات‘شرپسند عناصر کے ذریعہ امن و امان کا مسئلہ، شب قدر، جمعتہ الوداع کے موقع پر جامعہ مسجد کو عارضی طور پر بند کر نے کی وجہ بن گئی ۔
عہدیدار نے کہا کہ لوگ جمعہ کی سہ پہر۳ بجے کے بعد جامع مسجد میں دوبارہ نماز پڑھ سکتے ہیں۔
اس سے پہلے انجمنِ اوقاف جامع مسجد کے ایک بیان میں کہا گیا تھاکہا تھا ہے کہ بدھ کی شام کو افطار کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ اور پولیس کے افسران ایک تحصیلدار کے ساتھ جامع مسجد پہنچے اور اوقاف کے ذمہ داروں کو مطلع کیا کہ شبِ قدر اور جمعتہ الوداع کے موقعے پر لوگوں کو جامع مسجد میں جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔