جموں/29اپریل
فوج نے ضلع راجوری کے ترکنڈی علاقے میں لائن آف کنٹرول پر آگے کی طرف پیش قدمی کرنے والے ادھیڑ عمر کے ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے ترکنڈی علاقے میں ایل او سی پر سرحد کے اس پار کے ایک گا ¶ں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مبینہ طور پر آگے کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعیبات فوج کی گھبیر بٹالین کے مستعد اہلکاروں نے اس شخص کو حراست میں لے لیا اور بعد میں اس کو پولیس کے سپرد کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت ۵۵سالہ محمود علی ولد شاہ ولی ساکن کٹولی کے بطور کی گئی ہے ۔
دریں اثنا ایک پولیس عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے پاکستان کرنسی کے کچھ پیسے اور ایک کلہاڑی بر آمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا یہ شخص دانستہ طور پر اس طرف داخل ہوا ہے یا اس نے غیر دانستہ طور پر اس طرف قدم رکھا ہے ۔