جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’انتظامیہ مساوی ترقی کیلئے پر عزم‘:’کشتواڑ میں روزگار کے مواقع کو بڑھانے کیلئے کئی اقدامات کئے‘

 بہتر بجلی کا بنیادی ڈھانچہ‘ بہتر صحت، کھیل اور تعلیمی سہولیات فراہم کیں:سنہا 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-19
in اہم ترین
A A
’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد یو ٹی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا‘

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

کشتواڑ///
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا ہے کہ یو ٹی کی انتظامیہ مساوی ترقی اور تمام طبقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔
سنہا نے آج کشتواڑ کا دورہ کیا اور شری چندی ماتا مژھل شرائین پر حاضری دی۔
ایل جی نے دورے کے دوران عقیدت مندوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا او رمقامی باشندوں کے وفود سے بھی اِستفساری گفتگو کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گلاب گڈھ پڈر میں پی آر آئی نمائندوں اور شہریوں سے خطاب کیا اور کشتواڑ کی ہمہ گیر ترقی کیلئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کا اشتراک کیا۔
سنہا نے کہا کہ اِنتظامیہ مساوی ترقی ، کمیونٹیوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے کہ معاشرے کا کوئی بھی طبقہ پیچھے نہ رہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہام’’گزشتہ تین برسوں میں ہم نے کشتواڑ کے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے، روزگار کے مواقع کو بڑھانے اور دیہی علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔‘‘
سنہا نے کہا کہ تین دہائیوں کے وقفے کے بعد سنیما تھیٹر کی بحالی، بہتر سڑک اور مواصلاتی رابطے، بہتر بجلی کا بنیادی ڈھانچہ، بہتر صحت، کھیل اور تعلیمی سہولیات ضلع کے لوگوں کے معیار زندگی کو تبدیل کرنے کیلئے حکومتی عزم کا ثبوت ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پوتر مژھیل ماتا کی یاترا کیلئے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو مضبوط بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے عقیدت مندوں کیلئے ہموار اور بغیر کسی رکاوٹ کے یاترا کو یقینی بنانے کیلئے جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایل جی نے مزید کہا کہ سڑک، سولر اَنرجی اور عقیدت مندوںکیلئے خیمے والی رہائش کی تعمیر نے آمد کو بڑھاوا دیا ہے اور اس برس کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ یاتریوں کو عبور کر چکی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نیلم کی کانوں کے سروے، جیمولوجیکل سٹیڈیز کیلئے تعاون فراہم کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اورمرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
سنہا نے کہا کہ اگلے ایک برس میں ہم نیلم کی کانوں کو سائنسی طریقے سے نیلام کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے جس سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور یہ جموں کشمیر کی ترقی میں اہم شراکت داروں میں سے ایک بن جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی اور مقامی لوگوں کی طرف سے بات چیت کے دوران پیش کئے گئے تمام عوامی مطالبات پر بروقت اور مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔ اُنہوں نے پرنسپل سیکرٹریوں ہائر ایجوکیشن اور پبلک ورکس (آر اینڈ بی) کو بھی ہدایت دی کہ وہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے اپنے متعلقہ محکموں کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔
سنہانے کشتواڑ کی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے تمام اَقدامات کی عمل آوری میں پی آر آئیز اور لوگوں کی فعال شرکت کی خواہش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی ہوم سٹے سکیموں کے تحت مراعات حاصل کریں۔
ایل جی نے پڈر میں بدھ گونپا کا بھی دورہ کیاجہاں اُنہوںنے بھگوان بدھ کا آشیرواد حاصل کیا اور بدھ کمیونٹی کے ارکان سے بات چیت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’بدھ کمیونٹی ہمارے معاشرے کا ایک لازمی اور مساوی حصہ ہے۔ وسائل پر ان کے تمام حقوق ہیں۔ اِنتظامیہ کنبوں کی ہمہ گیر ترقی اور بااِختیار بنانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔‘‘
اِس موقعہ پر گورنمنٹ ڈگری کالج اور ہمالین کلچرل سکول گلاب گڈھ کے طلباء نے پڈری اور بدھسٹ لوک رقص پیش کیا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دراس میں کباڈی کی دکان کے نزدیک پرا سرار دھماکہ، تین ہلاک، نو زخمی

Next Post

اوڑی میں دو دہشت گرد ماڈیول کا پرہ فاش‘۸ دہشت گرد معاونین گرفتار‘ اسلحہ و گولہ بارو بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
اوڑی میں دو دہشت گرد ماڈیول طشت از بام 8 دہشت گرد معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار: ایس ایس پی

اوڑی میں دو دہشت گرد ماڈیول کا پرہ فاش‘۸ دہشت گرد معاونین گرفتار‘ اسلحہ و گولہ بارو بر آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.