ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دراس میں کباڈی کی دکان کے نزدیک پرا سرار دھماکہ، تین ہلاک، نو زخمی

زخمیوں میں سے مزید دو کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے:ڈپٹی کمشنر/واقعہ کی تحقیقات شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-19
in اہم ترین
A A
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

کرگل//
کرگل کے مارکرد دراس علاقے میں جمعے کی سہ پہر کباڈی کی دکان کے نزدیک ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس میں تین ہلاک اور۹؍افراد زخمی ہو گئے ۔
ڈپٹی کمشنر کرگل نے بتایا کہ دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ نو دیگر زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے جمعے شام دیر گئے ہسپتال کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ دراس دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے مزید دو کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی سی ، ڈی ایس پی اور دیگر سینئر عہدیدار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
اطلاعات کے مطابق مارکرد دراس میں جمعے کی سہ پہر کباڈی دکان کے باہر ایک زور دار دھماکہ ہوا جس وجہ سے وہاں پر کام میں مصروف غیر مقامی سمیت۱۲؍افراد زخمی ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جنہیں مزید علاج ومعالجہ کی خاطر کرگل منتقل کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کباڈی کی دکان کے باہر اس وقت دھماکہ ہوا جب سامان کو گاڑی میں لوڈ کیا جارہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جس جگہ پر دھماکہ ہوا اس کو سیل کیا گیا اور ہفتے کے روز فوج اس پورے علاقے کو سینی ٹائز کرئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دھماکہ میں ایک غیر مقامی سمیت تین افراد از جان ہوئے جبکہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے ۔
مذکورہ عہدیدار کے مطابق ہلاک شدگان کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ روپے بطور ایکس گریشا دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ان کے مطابق کباڈی کو کس نے یہاں پر سامان جمع کرنے کی اجازت دی اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’لوگ آئی فلو اور ڈینگو کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر احتیاط برتیں‘

Next Post

’انتظامیہ مساوی ترقی کیلئے پر عزم‘:’کشتواڑ میں روزگار کے مواقع کو بڑھانے کیلئے کئی اقدامات کئے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد یو ٹی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا‘

’انتظامیہ مساوی ترقی کیلئے پر عزم‘:’کشتواڑ میں روزگار کے مواقع کو بڑھانے کیلئے کئی اقدامات کئے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.