سرینگر//
فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں مشترکہ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ بر آمد کی ہے ۔
فوج نے ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرکے کہا’’مختلف ایجنسیوں کی طرف سے ممکنہ طور اسلحہ و گولہ برود کے سٹور موجود ہونے کے بارے میں اطلاعات موصول ہونے پر فوج، بی ایس ایف اور پولیس کی ٹیم نے کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں۱۵سے۱۸؍اگست تک مشترکہ آپریشن شروع کیا‘‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس دوران اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں۵؍اے کے رائفلیں‘۷پستول‘۴ہینڈ گرینیڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد شامل ہے ۔