سرینگر//
مدرسہ تعلیم السلام ترال میں زیر تعلیم ایک طالبہ جمعے کی صبح چھت سے گر کر برسر موقع ہی ہلاک ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی صبح مدرسہ تعلیم السلام ترال میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک طالبہ جس کی شناخت عظمیٰ جان دختر گلزار احمد ساکن کولگام کے بطور ہوئی ہے سیلب سے گرکر شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی طالبہ کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑبیٹھی۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔