جموں//
جموں کشمیر کے ضلع راجوری بدھل علاقے میں دو ہفتے قبل ہونے والے انکائونٹر میں زخمی ہونے والے دہشت گرد کی لاش ریاسی سے بر آمد ہوئی ہے ۔
بتادیں کہ راجوری کے بدھل خواص علاقے میں۵؍اگست کو ہونے والے انکائونٹر کے دوران ایک دہشت گردہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے ٹویٹ کرکے کہا’’راجوری کے خواص بدھل میں انکائونٹر کے دوران زخمی ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی لاش ڈھکی کوٹ ریاسی سے بر آمد ہوئی‘‘۔
سنگھ نے ٹویٹ میں مزید کہا’’جاں بحق دہشت گرد کی تحویل سے گرینیڈس، میگزین اور دوسرا مواد بر آمد کیا گیا۔‘‘