ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

ملک کے ہر ایک شہری کو مساوی حقوق اور مواقع دستیاب ہیں:صدر جمہوریہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-14
in ٹاپ سٹوری
A A
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

MURMU

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

نئی دہلی/۱۴اگست
صدر ہند ‘ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ملک کے شہری ایک دوسرے کے برابر ہیں جنہیں مساوی حقوق اور مواقع دستیاب ہیں ۔
ملک کے ۷۷ویں یوم آزاد کے موقع پر پیر کی شام قوم سے خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا”جب ہم یوم آزادی کی تقریبات مناتے ہیں، تو درحقیقت ہم ایک عظیم جمہوریت کا شہری ہونے کا جشن بھی مناتے ہیں۔ ہم میں سے ہر ایک کی الگ الگ شناخت ہے‘ ذات پات‘ زبان اور خطے سے بالکل علیحدہ ‘اپنے خاندانوں اور پیشوں کے ساتھ بھی شناخت کی جاتی ہے ‘ لیکن ہماری ایک شناخت ہے ،جو ان سب سے بلاتر ہے اور ہماری وہ شناخت ہے بھارتی شہری کی۔ اس سرزمین میں ہم سب برابر کے شہری ہیں‘ ہم میں سے ہر ایک کو برابر کے مواقع ، برابر کے حقوق حاصل ہیں ، ہم سب کی برابر کی ذمہ داریاں ہیں“۔
مرمو نے کہا”لیکن ایسا ہمیشہ نہیں تھا، ہندوستان جمہوریت کی ماں ہے اور عہد قدیم سے ہی ہمارے یہاں زمینی سطح پرکام کرنےوالے جمہوری ادارے موجود تھے، لیکن طویل عرصے تک چلنے والی نوآبادیاتی حکمرانی نے ان جمہوری اداروں کو ختم کردیا تھا“۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ 15 اگست 1947 کے دن ملک نے ایک نئی صبح دیکھی، اس دن ہم نے غیرملکی حکمرانی سے آزادی ہی حاصل نہیں کی،بلکہ ہم نے اپنی منزل کو ازسرنوتحریر کرنے کی بھی آزادی حاصل کی۔
مرمو نے کہا ”مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے ملک میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر خصو صی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ معاشی طور پر بااختیار ہونے سے خاندان اور معاشرے میں خواتین کا مقام مستحکم ہوتا ہے۔ میں تمام ہم وطنوں پر زور دیتی ہوں کہ وہ خواتین کے تفویض اختیارات کو ترجیح دیں“۔
صدر جمہوریہ نے مزید کہا” میری خواہش ہے کہ ہماری بہنیں اور بیٹیاں ہمت کے ساتھ ہرح کے چیلنجوں کا سامنا کریں اور زندگی میں آگے بڑھیں۔ خواتین کی ترقی ہماری جدوجہد آزادی کے نظریات میں شامل تھی“۔
مرمو کاکہنا تھا کہ ہندوستان، دنیا بھر میں ترقیاتی اور انسانی اہداف کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ بھارت نے بین الاقوامی فورموں پربڑا مقام حاصل کیا ہے اور جی ٹونٹی ملکوں کی صدارت کے فرائض کوبھی سنبھالاہے۔
صدر ہند نے کہا”چونکہ جی ٹونٹی گروپ دنیا کی دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتا ہے، اس لئے یہ ہمارے لئے عالمی ترجیحات کو صحیح سمت میں لے جانے کا ایک منفرد موقع ہے۔ جی ٹونٹی کی صدارت کے ذریعہ ، ہندوستان، تجارت اور مالیات کے شعبوں میں ہورہے فیصلوں کو منصفانہ طریقے سے آگے لے جانے کی کوشش کررہا ہے“۔
مرمو نے کہا”ہندوستان کی جی ٹونٹی کی صدارت میں ایک نئی بات یہ ہے کہ ڈپلومیسی کو زمین سے جوڑا گیا ہے۔ ایک بین الاقوامی سیاسی سرگرمی میں لوگوں کی شراکت کی ہمت افزائی کرنے کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی مہم چلائی گئی ہے“۔
صدر جمہوری نے کہا” مثال کے طور پر مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ اسکولوں اور کالجوں میں جی ٹونٹی سے جڑے موضوعات پر منعقد کی جارہی کارروائیوں میں طالب علم جوش وخروش کے ساتھ سرکت کر رہے ہیں۔ جی ٹونٹی سے جڑے پروگراموں کے بارے میں سبھی شہریوں میں بہت جوش وخروش دیکھنے کو مل رہا ہے“۔
مرمو نے کہا کہہمارا آئین ،ہمارا رہنما دستاویز ہے۔ اس کا پیش لفظ ہماری جدوجہد آزادی کے نظریات پر مشتمل ہے۔آئیے ہم اپنے ملک کی تعمیر کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔
صدر ہند نے کہا”یوم ازادی کے موقع پر، میں ایک بار پھر آپ کو خاص طورپر ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے سپاہیوں ، فوج کے جوانوں اور اندرونی سلامتی فراہم کرنے والی پولیس نیز دنیا کے ہر حصے میں رہنے والی بھارتی برادری کے ارکان کو مبارکباددیتی ہوں۔ میں آپ سبھی کو نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم آزادی کی تقریبات کے احسن انعقاد کی خاطر سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

Next Post

ایل جی سنہا کا سچ!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ایل جی سنہا کا سچ!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.