جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عدم اعتماد کی تحریک پرووٹنگ کے خوف سے اپوزیشن بھاگ گئی: مودی

’مغربی بنگال کے حالیہ پنچایتی انتخابات کے دوران ترنمول نے خونی کھیل کھیلا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-13
in اہم ترین
A A
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت پیغام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد کو شکست دینے کے بعد آج پھر اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے خوفزدہ تھی اوربحث کے درمیان میں ایوان سے بھاگ گئی۔
ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مغربی بنگال میں علاقائی پنچایتی راج کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ مرکز میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) حکومت کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد لوک سبھا میں ناکام ہوگئی۔’’ حالات ایسے بن گئے کہ اپوزیشن کے لوگ بحث کے بیچ میں ہی ایوان سے بھاگ گئے ۔ سچ یہ ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے خوفزدہ تھے ‘‘۔
مودی نے کہا کہ ملک نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد پر بحث سے ہٹتے دیکھا۔ انہوں نے کہا’’یہ مایوس کن ہے کہ ان افراد نے منی پور کے لوگوں کو بہت مایوس کیا ہے ۔ شروع سے ہی حکومت نے منی پور پر ایک وقف اور مرکوز بحث کی کوشش کی۔ افسوس کی بات ہے کہ ان کے مقاصد مختلف تھے ‘‘۔
وزیر اعظم نے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت پر حملہ کیا اور ریاست میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کی جاری جدوجہد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ترنمول کانگریس پر خونی کھیل کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حالیہ پنچایتی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کو فارم بھرنے سے روکنا‘ان کی شرکت کو روکنا اور جب بی جے پی امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوئے تو پرتشدد حملوں کا سہارا لینا، یہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس تشدد کی سیاست کی ایک مثال ہے ۔
مودی نے زور دے کر کہا کہ آزادی کے بعد مشرقی ہندوستان کو نظر انداز کرنے سے ملک کی ترقی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔ اس ترقیاتی فرق کو پر کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ۵برسوں میں غربت سے باہر آنے والے۵ء۱۳کروڑ لوگوں میں سے ایک اہم حصہ مشرقی ہندوستان سے ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ ہمارے ملک میں پچھلے ۵۰برسوں سے یہ نعرہ دیا جا رہا تھا کہ غریبی ہٹاؤ۔ لیکن یہ نعرے لگانے والے غربت ختم نہ کر سکے ۔ فطری سوال یہ ہے کہ جو کام پانچ دہائیوں میں نہیں ہو سکا، وہ بی جے پی حکومت نے اتنے کم وقت میں کیسے کر دکھایا‘‘؟
اپنے نو سالہ دور اقتدار کے دوران مشرقی ہندوستان میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا’’پورے ملک میں تقریباً۱۸ہزارگاؤں، جو پہلے بجلی سے محروم تھے ، اب حکومت نے روشن کر دیے ہیں۔ان میں سے تقریباً۱۳ہزارگاؤں صرف مشرقی ہندوستان میں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ۱۵؍اگست۲۰۱۹کو ہم نے جل جیون مشن شروع کیا۔ اس کے آغاز کے دوران ملک کے ۲۰فیصد سے بھی کم دیہی گھرانوں کو نلکے کے پانی تک رسائی حاصل تھی۔ آج۶۰فیصد سے زیادہ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی تک رسائی حاصل ہے ۔
مودی نے پروگرام کے دوران تمام کارکنوں سے گھر گھر قومی پرچم لہرانے اور ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے ملک کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جاری امرت کلش یاترا سے گاؤں کو جوڑنے کے لئے بھی حوصلہ افزائی کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انٹر نیٹ خدمات معطل اور نہ بندشیں عائد ہوں گی:بدھوری

Next Post

’ حکومت جامع ترقی کیلئے وقف‘:ہمارا مقصد پسماندہ طبقے کو کم ترقی کے چنگل سے آزاد کر نا ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
بینک محافظ کی ہلاکت:سکیورٹی خدشات ضرور پیدا ہو ئے‘ لیکن سکیورٹی صورتحال بہتر ہے :سنہا

’ حکومت جامع ترقی کیلئے وقف‘:ہمارا مقصد پسماندہ طبقے کو کم ترقی کے چنگل سے آزاد کر نا ہے:سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.