جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ حکومت جامع ترقی کیلئے وقف‘:ہمارا مقصد پسماندہ طبقے کو کم ترقی کے چنگل سے آزاد کر نا ہے:سنہا

’زمینوں سے محروم اَفراد کو زمین دی‘ ان کی روزی روٹی کو یقینی بنانے کا عہد کیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-13
in اہم ترین
A A
بینک محافظ کی ہلاکت:سکیورٹی خدشات ضرور پیدا ہو ئے‘ لیکن سکیورٹی صورتحال بہتر ہے :سنہا

SRINAGAR, FEB 27 (UNI):- Jammu and Kashmir Lieutenant Governor Manoj Sinha speaking after inaugurating power infrastructure projects worth Rs 192 Crore in Srinagar on Monday. UNI PHOTO-126U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر ‘منو ج سِنہا نے کہا ہے کہ یو ٹی حکومت لوگوں کی جامع ترقی اور ہر ایک شہری تک پہنچنے کیلئے وقف ہے ۔
سنہا آج سرینگر میں پردھان منتری آواس یوجنا گرامین ( پی ایم اے وائی ۔ جی) کے تحت سماگراہ آواس کنورجنس کے اختتامی سیشن میں شرکت کررہے تھے۔
اِس تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم اے وائی ۔ گرامین کے اِستفادہ کنند گان کو۱۵۰کروڑ روپے کی قسطیں جاری کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر اَپنے خطاب میں جموںکشمیر کے لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کیلئے جموںکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے متعارف کی گئی اِصلاحات کا اشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیرا عظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہم جامع ترقی اور ہرفرد تک پہنچنے کیلئے وقف ہیں۔
سنہا نے کہا’’ میر ابنیادی مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقے کو کم ترقی کے چنگل سے آزاد کر نا ہے اور اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر کنبے کو اَمن اور خوشحالی کے فوائد حاصل ہوں ۔ہم نے زمینوں سے محروم اَفراد کو زمین، ان کی روزی روٹی کو یقینی بنانے اور ان کیلئے ایک روشن مستقبل بنانے کا عہد کیا ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت رجسٹرڈ ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت جموںوکشمیر کو منظور شدہ۴۲ء۳لاکھ میں سے تمام۳۹ء۳لاکھ اہل مکانات کو منظوری دی گئی ۔ ان میں سے۷۴ء۱ لاکھ مکانات مستفیدین کے حوالے کئے گئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بقیہ مکانات کی تعمیر کاکام رواں مالی برس تک مکمل کیا جائے گا۔
سنہا نے کہا،’’ہم غریب کنبوں کے سرپر چھت فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہیں اورجمو ں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ لوگوں کے بہتر اور باوَقار زندگی گزارنے کیلئے سکیموں سے فراہم کردہ فوائد کو پورا کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔ ہم ہر فرد کو بااِختیار بنانا چاہتے ہیں اور اَپنے گائوں کو اتما نربھر جموںوکشمیر کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے خود کفیل بنانا چاہتے ہیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر ائی ممبران ، تمام شراکت دار محکموں اور کٹھوعہ ، بڈگام ، کولگام اور رام بن اَضلاع کے لوگوں کو او ڈی ایف پلس اور صد فیصد ماڈل ضلع کا درجہ حاصل کرنے پر مُبارک باد دی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سب کی اِجتماعی کوششوں کی وجہ سے جموںوکشمیر یوٹی ماڈل وِلیج کوریج میں سرفہرست کارکردگی کے طور پر اُبھرا ہے۔
  سنہا نے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور یومِ آزادی کی تقریبات میں ان کی فعال شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت بہترین کارکردگی دِکھانے والے بلاکوں اور اَضلاع کو زیاد ہ سے زیادہ کنورجنس پر مبارک باد دی۔اُنہوں نے پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت مستفید ین کو قسطوں کے چیک بھی حوالے کئے۔
اِختتامی سیشن میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، مرکزی سیکرٹری دیہی ترقی شیلیش کما ر سنگھ ، کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی جموںوکشمیر محترمہ مندیپ کور، ڈی ڈی جی رورل ہائوسنگ گیا پرسا ، وزارتِ دیہی ترقی اور سینئر اَفسران نے شرکت کی۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی اور پی آر آئی ممبران بھی موجود تھے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عدم اعتماد کی تحریک پرووٹنگ کے خوف سے اپوزیشن بھاگ گئی: مودی

Next Post

یوم آزادی پر صبح کو ہلکی بارشوں کے بعد دن بھر موسم خشک رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں

یوم آزادی پر صبح کو ہلکی بارشوں کے بعد دن بھر موسم خشک رہنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.