اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۲۰؍اگست تک موسم خشک و گرم رہنے کا امکان

رواں ماہ بارش معمول سے کم ہونے کا امکان :عارف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-13
in اہم ترین
A A
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں جہاں ماہ رواں کی۲۰تاریخ تک موسم خشک و گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے وہیں ماہرین موسمیات کے مطابق جموں کشمیر میں ماہ اگست کے دوران بارش معمول سے کم ہونے کا امکان ہے ۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں ماہ رواں کے پہلے دس دنوں کے دوران۵۱فیصد بارش کم ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۰؍اگست تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں معمولی درجے کی بارشیں متوقع ہیں اور اس دوران دن کا درجہ حرارت۳۱سے۳۲ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے ۔
وادی کے معروف ماہر موسمیات فیضان عارف کا کہنا ہے کہ ماہ اگست کے دوران گرچہ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کے مرحلوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے تاہم بڑے پیمانے پر بارشیں متوقع نہیں ہیں۔
عارف نے کہا کہ رواں ماہ کے پہلے دس دنوں کے دوران بارشوں کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ اگست کے پہلے دس دنوں کے دوران۳۶ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں جبکہ معمول کے مطابق۱ء۷۴ملی میٹر بارش ہونی چاہئے تھی جو۵۱فیصد کم ہے ۔
ماہر موسمیات نے کہا کہ جموں کشمیر میں مارچ سے جولائی تک اچھی بارشیں ہوئیں جو اوسطاً معمول سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔تاہم انہوں نے کہا کہ ماہ اگست کے دوران بارشوں کی کمی سے باغبانی شعبے پر زیادہ منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کے مطابق جموں وکشمیر میں سال رواں کے یکم جون سے۹؍اگست تک۳ء۳۳۷ملی میٹر کی اوسط بارش کے مقابلے میں۶ء۳۳۶ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں اس سیزن کے دوران۴ء۲۶۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول سے ۸۰فیصد زیادہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یاتریوں کی تعداد میں کمی ‘اب یاترا متبادل دنوں چلائی جائے گی

Next Post

یوم آزادی:مینڈھر میں درجن سے زیادہ دیہات کی تلاشی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن

یوم آزادی:مینڈھر میں درجن سے زیادہ دیہات کی تلاشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.