سرینگر//
پولیس اور اسکولی طلبا نے بدھ کے روز یہاں تجارتی مرکز لالچوک میں ترنگا ریلی بر آمد کی۔
اس موقع پر ایک پولیس عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ اس ریلی میں اسکولی طلبا کے علاوہ پنچایت کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔
عہدیدار نے کہا کہ ان ریلیوں کا اہتمام۹؍اگست سے۱۵؍اگست تک کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا’’س کا مقصد شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرنا اور ملک کے اتحاد کو قائم رکھنا ہے ‘‘۔
پولیس عہدیدار نے کہا کہ تمام پولیس تھانے اور دیگر سرکاری دفاتر بھی ان ریلیوں کا اہتمام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان میں عام لوگ بھی شریک ہوں گے ۔