سرینگر//
سرینگر پولیس نے بدھ کے روز ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے اور زخمی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت عذیر حمید میر ولد عبدالحمید میر ساکن دولت آباد خانیار کے بطور کی گئی ہے ۔
سرینگر پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا’’عذیر حمید میر ولد عبدالحمید میر ساکن دولت آباد خانیار کو ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا‘‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا’’اس نے لڑکی کو لفٹ دیا اور پھر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی جس لڑکی مزاحمت کی تو اس نے لڑکی کو باہر پھینکا‘‘۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رعناواری میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا اور کار کو بھی ضبط کیا ہے ۔