بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

ملک کے دوسرے کاشتکاروں کی طرح کشمیر میں بھی ٹماٹر کے اگانے والوں کے وارے نیارے

جو ٹماٹر کھیت سے ۲ روپے فی کلو بیچتے تھے آج اس کی قیمت ۸۰ روپے تک جا پہنچی ہے :کاشتکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-10
in کاروبار, مقامی خبریں
A A
بشیر احمد:اپنی زرعی اراضی پر سبزیاں اگاکر دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے والا کاشتکار

SRINAGAR, AUG 8 (UNI):- Bumper crop of tomato ready in the fields of Maloora Shaltang in Srinagar on Tuesday. UNI PHOTO-39U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

سرینگر//
وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے سبزی اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ٹماٹر کی فصل امسال انتہائی منفعت بخش ثابت ہو رہی ہے ۔
وادی میں امسال ناساز گار موسمی صورتحال کے با وجود ہائی برڈ ٹماٹر کی پیدوار اچھی رہی اور مارکیٹ میں اس کی اچھی مانگ رہنے کے باعث اس کا بھائو بھی مثالی رہا جس سے کاشتکاروں کو خوب منافع ہوا۔
ملک کی دیگر ریاستوں میں سیلاب سے ٹماٹر فصل کا خراب ہونا وادی میں اس کی مانگ میں اضافہ ہونے کا بھی ایک سبب سمجھا جاتا ہے ۔
امسال ملک بھر کی طرح کشمیر کے بازاروں میں بھی ٹماٹر کا بھائو آسمان پر رہا اور یہاں کے بازاروں میں بھی۱۵۰روپے تو کبھی۱۷۰روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر بیچے گئے جو یہاں پہلی بار ہوا ہے ۔
مالورہ شالہ ٹینگ سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد نامی ایک کاشتکار نے یو این آئی کو بتایا’’امسال ہم نے کھیت سے ہی اوسطاً۸۰روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر فروخت کئے جس کو ہم اس سیزین میں بعض اوقات۲روپے فی کلو حساب سے بیچتے تھے ‘‘۔
احمدنے کہا کہ جب سے ٹماٹر کی ہائی برڈ قسم آئی ہے تب سے پیداوار میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ان کا کہنا ہے’’اب ہم نہ صرف اپنے مارکیٹ کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں بلکہ ملک کی باقی ریاستوں کو بھی ٹماٹر بھیجتے ہیں‘‘۔
کاشتکارنے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کی وساطت سے زراعت کاری میں نہ صرف آسانی آئی ہے بلکہ پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سال گذشتہ ہم نے مختلف قسموں کی سبزیاں دوبئی بھیج دیں۔
احمد کا کہنا تھا کہ سبزیوں کی پیدا وار اور معیار بڑھانے میں متعلقہ محکمہ ہماری بھر پور مدد اور رہنمائی کر رہا ہے ۔انہوں نے کسانوں سے اپنی زمین میں سبزیاں اگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کاری کے اس شعبے سے اچھی کمائی کی جا سکتی ہے اور دوسروں کو بھی روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے ۔
کاشتکار نے کہا کہ زراعت کاری کا شعبہ بہت ہی وسیع ہے اور سبزیاں اگا کر ہم نہ صرف اپنے مارکیٹ کی مانگ کو پورا کرسکتے ہیں بلکہ اس کو ایک منفعت بخش صنعت کے طور پر بھی مستحکم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر جانکاری مہم چلائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر بینک اے ٹی ایم کارڈز کا سری نگر میں احتجاج

Next Post

لالچوک میں پولیس اور طلبا نے ترنگا ریلی نکالی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
شدید سردی کے باعث معمول کی سرگرمیاں محدود لیکن قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں
قومی خبریں

حکومت نے پیاز کی قیمت خرید 250 روپے بڑھا کر 2,125 روپے فی کوئنٹل کی

2026-07-05
گلمرگ گنڈولا بچاؤ آپریشن مکمل
اہم ترین

سری نگر اور گلمرگ کے درمیان شام۵ بجے کے بعد سیاحتیگاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی

2026-07-01
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
Next Post
سری نگر کے لالچوک میں پولیس اور طلبا نے ترنگا ریلی نکالی

لالچوک میں پولیس اور طلبا نے ترنگا ریلی نکالی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.