ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے واپس سرکاری ملازمت اختیار کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-28
in تازہ تریں
A A
سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کا سرکاری ملازمت واپس اختیار کرنے کا اشارہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

سرینگر/۲۸؍ اپریل
ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل‘ جنہوں نے۲۰۱۹ میں ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور ایک سیاسی پارٹی قائم کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہو گئے تھے‘ نے جمعرات کو کہا کہ وہ دوبارہ سروس میں شامل ہو گئے ہیں۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ فیصل کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیاتھا۔
فیصل کی خدمات جموں کشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے اختیار میں رکھی گئی ہیں۔عہدیدار کاکہناہے ’’وہ پوسٹنگ کے احکامات کا انتظار کر رہا ہے‘‘۔
فیصل، جو جموں اور کشمیر سے پہلے یو پی ایس سی ٹاپر تھے، نے بدھ کو سرکاری ملازمت میں واپسی کے بارے میں اشارے چھوڑ دیے تھے۔
فیصل نے بدھ کے روز سلسلہ وار ٹویٹس کئے جن میں انہوں نے کسی نہ کسی صورت میں سرکاری نوکری واپس اختیار کا عندیہ دیا۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا’میری زندگی کے آٹھ مہینوں (جنوری ۲۰۱۹تا اگست ۲۰۱۹) میں اس قدر بوجھ بڑھ گیا کہ میں لگ بھگ ختم ہوگیا اور ایک فریب کا تعاقب کرتے کرتے میں نے تقریباً وہ سب کچھ جیسے نوکری، احباب، شہرت، عوامی اعتماد، کھو دیا جو میں برسہا برس سے حاصل کیا تھا لیکن میں کبھی نا امید نہیں ہوا‘۔ان کا کہنا تھا’میری آئیڈیلزم نے مجھے مایوس کر دیا‘‘۔
فیصل نے کہا’’لیکن مجھے اپنے آپ پر پورا یقین تھا کہ میں ان غلطیوں کی تلافی کروں گا جو میں نے کی ہیں اور زندگی مجھے ایک اور موقع دے گی‘‘۔انہوں نے کہا’’میرا ایک حصہ آٹھ مہینوں کی ان یادوں سے تھک ماند گیا ہے اور میں اب اس میراث کو مٹانا چاہتا ہوں۔ اس میں سے بیشتر حصہ ختم ہوچکا ہے مجھے یقین ہے کہ باقی کو وقت دور کرے گا‘‘۔
ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا’’بس یہ شیئر کرنے کا خیال آیا کہ زندگی خوبصورت ہے یہ ہمیں ہمیشہ دوسرا موقع دینے کی اہلیت رکھتی ہے ناکامیاں ہمیں مضبوط بنا دیتی ہیں اور ماضی کے سایوں کے باہر بھی ایک عجیب و غریب دنیا آباد ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’اگلے ماہ میں ۳۹ برس کا ہوجاؤں گا اور میں نئے سرے سے اپنی شروعات کرنے کے لئے پر جوش ہوں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران کئی بار رپورٹس میں آیا کہ شاہ فیصل سرکاری نوکری واپس اختیار کرنے والے ہیں بلکہ ایک بار یہ افوا بھی گرم تھی کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔
شاہ فیصل آئی اے ایس میں ٹاپ کرنے والے نہ صرف پہلے بھارتی مسلمان بلکہ پہلے کشمیری بھی تھے ۔ انہوں نے بارہویں جماعت پاس کرنے کے بعد ایم بی بی ایس کی ڈگری نمایاں کارکردگی کے ساتھ حاصل کی تھی لیکن انہوں نے ڈاکٹری کا پیشہ اختیار نہیں کیا تھا اور آئی اے ایس کی تیاری میں لگ گئے تھے ۔
انہوں نے جنوری۲۰۱۹میں افسر شاہی سے ناطہ توڑ کر سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا اور مارچ ۲۰۱۹میں جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے نام سے اپنی ایک سیاسی جماعت متعارف کی تھی تاہم نوکری سے ان کے استعفیٰ کو ابھی منظور نہیں کیا گیا ہے ۔
پانچ اگست۲۰۱۹ جس دن مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی تھی، کے بعد نظربند کیا گیا تھا۔انہوں نے اگست۲۰۲۰کو جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے صدارتی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شمالی ضلع کپوارہ میں تین جنگجو اعانت کار گرفتار:پولیس

Next Post

اور اب عمر کا سازش والا بیانیہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اور اب عمر کا سازش والا بیانیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.