جموں/۲۸جولائی
جموں ضلع کے ڈگیانہ علاقے میں دو بہنیں نہر میں ڈوب جانے سے لقمہ اجل بن گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے ڈگیانہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دو کمسن بہنیں پیر پھسل جانے کے باعث نہر میں ڈوب گئیں۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور کمسن بہنوں کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
جوں ہی کمسن بہنوں کی لاشیں ان کے آبائی گاوں پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا بعد ازاں دونوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔