جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پٹن علاقے میں جیش محمد کے دو ہائی برڈ جنگجو گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-27
in مقامی خبریں
A A
پٹن علاقے میں جیش محمد کے دو ہائی برڈ جنگجو گرفتار

KULGAM, APR 26 (UNI):- J and K Police arrested three militant associtates in Kulgam on Tuesday. UNI PHOTO-95U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے سے جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو سرگرم جنگجوؤں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ دو جنگجو ایک گاڑی میں سری نگر کی طرف جا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج کی۲۹؍آر آر اور۲؍ایس ایس بی کی ایک مشترکہ ٹیم نے قومی شاہراہ پر مختلف مقامات اور دیگر جگہوں پر ناکے لگا دئے ۔ان کا بیان میں کہنا تھا کہ اس دوران پٹن علاقے میں ایک تیز رفتار تویرا گاڑی کو مشکوک حالت میں آتے ہوئے دیکھا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس گاڑی کو جب ایک ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو گاڑی اچانک رک گئی اور گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی فوراً گاڑی سے نیچے اتر گئے اورنزدیک ہی واقع ایک باغ کی طرف بھاگ گئے ۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ان کا تعاقب کرکے ان کو دھر لینے میں کامیابی حاصل کی۔گرفتار شدگان کی شناخت عاقب محمد میر ولد محمد رمضان میر ساکن بٹہ پورہ سوپور اور دانش احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن چنکن سوپور کے بطور ہوئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا’ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار شدگان جیش محمد نامی جنگجو تنظیم کے ہائی برڈ ماڈیول سے وابستہ تھے اور وہ عوامی نمائندوں، اقلیتی فرقے کے لوگوں اور غیر مقامی لوگوں پر حملے کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے ‘۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ تویرا گاڑی کو ضبط کیا گیا اور تلاشی کے دوران اس سے چینی ساخت کے دو پستول، ان کے دو میگزین، دس گولیاں اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ان دو جنگجوؤں کی گرفتاری سے ملٹنسی سے متعلق ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا اور ایک ملی ٹنٹ ماڈیول کو تباہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
دریں اثناجموںکشمیر پولیس نے ضلع کولگام میں حزب سے وابستہ تین ملی ٹینٹ اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ۲مارچ کے روز جنگجووں نے پنچ محمد یعقوب ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن کلپورہ کولگام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے یں اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۲/۲۷کے تحت کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی۔
ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ حزب کا سرگرم جنگجو فاروق احمد بٹ ولد عبدالغنی بٹ ساکن چیک ڈسنڈ یاری پورہ کو پاکستان میں بیٹھے ہینڈلرز نے عوامی نمائندوں کو نشانہ بنانے کا کام سونپ دیا ہے ۔
اُن کے مطابق پاکستانی ہینڈلرز کی ہدایت پر اُس نے یہ کام سرگرم جنگجو راجا ندیم راتھر ولد عبدالرحمن راتھر ساکن عش موجی کولگام کو دیا اور حملے کو انجام دینے کی خاطرمنطقی مدد فراہم کرنے کے لئے تین اعانت کاروں کو بھی منتخب کیا جن کی شناخت نصیر احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکن سرندو ، عادل منظور راتھر ولد منظور احمد ساکن عش موجی اور ماجد محمد راتھر ولد مرحوم غلام محمد اتھر ساکن مالی پورہ میر بازار کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق سخت کوششوں کے بعد کولگام پولیس نے مذکورہ تین ملی ٹینٹ اعانت کاروں کو گرفتار کیا اور اُن کے قبضے سے دو گرینیڈ ، ایک پستول اور آٹھ پستول راونڈ بھی برآمد کرکے ضبط کئے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ ملی ٹینٹ ماڈیول نے ہی۱۱مارچ کو سرپنچ شبیر احمد میر ولد محمد عبدا ﷲ میر ساکن آڈورہ کولگام کا قتل کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ہے اور عوامی نمائندوں کے قتل میں ملوث سرگرم جنگجووں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں سڑک حادثہ،چھ سی آر پی ایف اہلکارزخمی

Next Post

تاریخی مغل روڈ پر بدھ سے ٹریفک بحال ہوگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

تاریخی مغل روڈ پر بدھ سے ٹریفک بحال ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.