سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں منگل کے روز پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں کم سے کم چھ سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں منگل کے روز سی آر پی ایف کی۱۷۸ویں بٹالین کی ایک گاڑی اور ایک ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی۔
ذرائع نے کہا کہ اس ٹکر سے سی آر پی ایف کی گاڑی پلٹ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ اہلکار زخمی ہوگئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے ایک شدید زخمی ہوا ہے جب دیگر پانچ اہلکاروں کو معمولی چوٹیں لگی ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے ۔