سرینگر/۲۴جولائی
انجمن شرعی شعیان جموں وکشمیر کے نمائندے آغا سید مجتبیٰ موسوی نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی طرف سے امسال سری نگر میں 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر پابندی ہٹانے کی امید ظاہر کی ہے ۔
موسوی نے پیر کو یہاں سکریٹرٹ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا”ہمیں لیفٹیننٹ گورنر صاحب نے یقین دلایا کہ اس سلسلے میں اُن کی طرف سے مثبت رسپانس رہے گا“۔
ان کا کہنا تھا”سرینگر میں 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر پابندی ہٹانے سے متعلق مفصل میٹنگ ہوئی جس میں ایل جی صاحب نے وشواس دلایا کہ ہماری طرف سے مثبت رسپانس رہے گا اور ہم جلد ہی سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر حتمی فیصلہ لیں گے “۔
موسوی نے کہا”ہمیں امید ہے کہ انتظامیہ امسال روایت سے ہٹ کر فیصلہ لے گی اور ان محرم جلوسوں پر پابندی ہٹا کر شیعہ برادری کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرے گی“۔
انجمن شرعی شعیان کے نمائندے نے کہا”جیسا کہ یہ خود دعویٰ کرتے ہیں کہ یہاں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور جی ٹونٹی اجلاس بھی منعقد ہوا اور شری امرناتھ جی یاترا بھی اچھی طرح سے چل رہی ہے لہذا ہمیں بھی امید ہے کہ اس مسئلے کو بھی حل کیا جائے گا“۔
موسوی کا کہنا تھا کہ تاہم اس سلسلے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔
بتادیں کہ سری نگر میں 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر گذشتہ 33 برسوں سے پابندی عا
ئد ہے ۔