سرینگر/۲۲جولائی
سرینگر کے سونمرگ سڑک حادثہ میں زخمی لڑکی دم توڑ گئی۔
کرن نگر سری نگر کی رہنے والی ایک لڑکی جو جمعرات کو گاندربل ضلع کے سونمرگ علاقے میں سڑک حادثے میں زخمی ہوئی تھی، کل رات چل بسی۔
حادثہ سونمرگ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک سوئفٹ ڈیزائر ایک دوسری سوفٹ کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت قدرت فاروق دختر شیخ فاروق ساکنہ کرنا نگر، عاقب نصیر ولد نصیر احمد میر ساکنہ عمر آباد سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
دونوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے سوبرٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔