جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بارہمولہ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر 3 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل: سی بی کے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-20
in تازہ تریں
A A
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

سرینگر/۲۰جولائی
کرائم برانچ کشمیر (سی بی کے ) نے بارہمولہ کے کنزر علاقے میں واقع سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کے الزام میں۳افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے ۔
سی بی کے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرائم برانچ کشمیر کی اقتصادی جرائم ونگ سری نگر نے سال 2018 کے ایک ایف آئی آر میں آر پی سی کے دفعات 420,447 A اور120B کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس ٹنگمرگ کی ایک عدالت میں تین افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی جو ضلع بارہمولہ کے دھوبی ون کنزر میں واقع سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے میں ملوث ہیں۔
بیان میں کہا گیا”کرائم برانچ کشمیر کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا کہ محمد نجیب گونی ولد عبدالغنی گونی ساکن باغات برزلہ سری نگر نے غلام محمد بٹ ولد عبدالعزیز بٹ ساکن عثان بنگل کرہامہ بارہمولہ اور محمد اشرف وانی ولد منور وانی ساکن اٹیکو کرہامہ بارہمولہ نامی کچھ مقامی زمین دلالوں کے ساتھ ملی بھگت کرکے دھوبی ون کنزر میں واقع قریب 25 کنال سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہے “۔
بیان کے مطابق مذکورہ افراد نے اس اراضی پر سائن بورڈ اور پتھر کے بلاکس بھی لگائے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ کرائم برانچ میں سال 2018 میں فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔
سی بی کے بیان میں کہا گیا”کیس کی تحقیقات کے دوران جمع کئے گئے شواہد سے ثابت ہوا کہ ملزموں نے مجرمانہ سازش کرتے ہوئے دھوبی ون کنزر بارہمولہ میں واقع 25 کنال سرکاری اراضی کے ٹکڑے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہے “۔
ترجمان نے بیان میں کہا” مذکورہ افراد نے اس زمین کے ٹکڑے کی تار بندی کی ہے اور پتھروں کے بلاکس بھی لگائے ہیں اور اس طرح غیر قانونی اور دھوکہ دہی سے اس اراضی کو پلاٹس میں تبدیل کیا ہے تاکہ نجی خریداروں کو فروخت کیا جا سکے “۔
بیان میں کہا گیا”تفتیش کے دوران مجرمانہ سازش ثابت ہوئی ہے جو آر پی سی کے دفعات 410٬ 447 B اور120 B کے تحت قابل سزا جرم ہے ۔
بیان کے مطابق اس طرح اس کیس میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

Next Post

 ہندوستان ممکنہ طور پر عظیم قوت بن جائے گا :مارٹن وولف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
Next Post
 ہندوستان ممکنہ طور پر عظیم قوت بن جائے گا :مارٹن وولف

 ہندوستان ممکنہ طور پر عظیم قوت بن جائے گا :مارٹن وولف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.