بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بجلی بحران کے خلاف لوگوں کا سڑکوں پر آکر احتجاجی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-26
in مقامی خبریں
A A
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
دارلحکومت سرینگر کے مائسمہ‘ گاو کدل‘ حبہ کدل اور گنپت یار میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بجلی بحران کے خلاف سڑکوں پر آکر دھرنا دیا۔
شمالی کشمیر کے سوپور اور بارہمولہ میں بھی بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف تاجروں نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر بجلی کی دستیابی کو یقینی نہیں بنایا گیا تووہ سیول سیکریٹریٹ کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ وادی کشمیر میں بجلی بحران نے سنگین رخ اختیار کیا ہے اور اب آدھے گھنٹے تک بھی لوگوں کو بجلی میسر نہیں ہے جس وجہ سے عوام الناس میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز دارلخلافہ سرینگر کے مائسمہ‘ گاؤ کدل‘ حبہ کدل اور گنپت یار میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور دھرنا دیا۔
مظاہرین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ سحری اور افطاری کے ساتھ ساتھ اب دن رات بجلی کا کئی نام و نشان ہی نہیں ہے ۔
مطاہرین نے بتایا کہ گرچہ اس حوالے سے متعلقین کو بھی آگاہ کیا گیا تاہم لوگوں کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہو رہی ہیں۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ وادی کشمیر میں متعدد بجلی پروجیکٹوں کے باوجود بھی لوگ بجلی سے محروم ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس وجہ سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
خواتین نے انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے بتایاکہ برقی رو کی دستیابی کو یقینی بنانے کی خاطر فوری طورپر اقدامات اُٹھائے جائیں بصورت دیگر اس کے خلاف رائے عامہ کو منظم کیا جائے گا۔
دریں اثنا شمالی کشمیر کے سوپور اور بارہ مولہ میں بھی تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے پیر کے روز سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
تاجروں اور مقامی لوگوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ موجودہ انتظامیہ لوگوں کو اُن کی دہلیزوں پر انصاف فراہم کرنے کے وعدے اور دعوئے کر رہی ہے لیکن متبر ک مہینے کے دوران لوگوں کو بجلی بحران کا سامنا کرناپڑا اور اس حوالے سے انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔
تاجروں نے بتایا کہ پوری وادی میں بجلی بحران نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے معنی خیز خاموشی اختیار کی گئی ہے جو حیران کن ہے ۔
تاجروں نے بتایا کہ وہ اپریل کے مہینے کا بجلی فیس بینکوں میں جمع نہیں کریں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر فوری طورپر انتظامیہ نے بجلی بحران پر قابو نہیں پایا تو تاجر برادری کے ساتھ ساتھ لوگ سیول سیکریٹریٹ کا گھیراو کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اس دوران اگر کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس ڈی ایچ کپوارہ میں حاملہ خاتون کی موت

Next Post

بجلی بحران کی وجہ ؟’مانگ میں اضافہ اور پیداوارمیں کمی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
بجلی بحران کی وجہ ؟’مانگ میں اضافہ اور پیداوارمیں کمی ہے‘

بجلی بحران کی وجہ ؟’مانگ میں اضافہ اور پیداوارمیں کمی ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.