جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

تین سرکاری ملازمین برطرف :یو ٹی انتظامیہ کا عسکری وعلیحدگی پسندی کی حمایت کا الزام 

برطرف ہونے والوں میں کشمیر یونیورسٹی کا پی آر او بھی شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-18
in مقامی خبریں
A A
دہشت گردوں سے روابط کا الزام‘یونیورسٹی پروفیسر سمیت ۳ برطرف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

سرینگر//
جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے آج مزید تین سرکاری ملازمین کو عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کی مبینہ حمایت کرنے کے الزام میں نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔
گزشتہ تین برسوں سے برطرف کئے گئے ان ملازمین کی تعداد ۵۲پہنچ چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایل جی انتظامیہ نے ان ملازمین کو آئین ہند کے دفعہ ۳۱۱ کے تحت برطرف کردیا ہے۔ آج برطرف کیے گئے ملازمین میں یونیورسٹی آف کشمیر کے ملازم و پبلک ریلیشنز آفیسر فہیم اسلم، محکمہ مال کے ملازم مروت حسین میر اور پولیس کانسٹیبل ارشد احمد ٹھوکر شامل ہیں۔
فہیم اسلم، سابق صحافی ہیں جو بعد میں یونیورسٹی میں تعینات ہوئے تھے۔ انکا تعلق سرینگر کے حضرت بل علاقے سے ہے۔ مروت حسین کا تعلق ضلع پلوامہ کے پانپور قصبے سے ہے، وہ سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ سماجی سطح پر بھی کافی متحرک رہے ہیں اور سیاسی جماعتوں و ٹریڈ یونینوں کے ساتھ بھی انکے روابط رہے ہیں۔ ارشد احمد ٹھوکر ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ آئین ہند کے دفعہ۳۱۱ کے تحت صدر ہند، گورنر یا لیفٹیننٹ گورنر کو اختیار ہے کہ وہ بغیر کسی تحقیقات کے ملازمین کو ملک مخالف یا عسکریت پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر نوکری سے برطرف کرسکتے ہیں۔
انتظامیہ نے اب تک ۵۲ ملازمین کو برطرف کیا ہے جن پر ملک مخالف سرگرمیوں یا عسکریت پسندی سے منسلک ہونے کا الزام ہے۔
قابل غور ہے کہ اپریل سنہ ۲۰۲۱میں ایل جی انتظامیہ نے پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی آئی ڈی ونگ آر آر سوائن کی قیادت میں ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی تھی جو سرکاری ملازمین کے متعلق تحقیقات کر رہی ہے کہ کیا وہ ملک مخالف سرگرمیوں یا عسکریت پسندی سے منسلک رہے ہیں۔
اس کمیٹی نے اب تک۵۲ ملازمین کو اندرونی اور رازدارانہ تحقیقات کے بعد ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی ہے جس پر عملدرآمد کرکے لیفٹیننٹ گورنر نے احکامانت جاری کئے۔ ان ملازمین کو اپنا موقف پیش کرنے کا کوئی موقعہ فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔ گوکہ برطرف شدہ ملازمین میں سے کئی ایک نے حکمنامے کو چیلنج کرنے کیلئے عدالتوں کا رخ کیا ہے لیکن ابھی تک ان میں سے کسی ایک کو بھی کوئی ریلیف نہیں ملا ہے۔
ماضی کی حکومتوں نے بھی متعدد ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا تھا لیکن ان ملازمین کو عدالت کی جانب سے ریلیف ملا ہے۔
ملازمین سے متعلق سی آئی ڈی خفیہ تحقیقات کرکے پھر فہرست تیار کرکے ایل جی منوج سنہا کو سپرد کیا جاتا ہے جو انکی برطرفی کے احکامات صادر کرتا ہے۔ اس چھ رکنی ٹاسک فورس میں جموں اور کشمیر کے صوبائی پولیس سربراہان کے علاوہ محکمہ داخلہ، محکمہ قانون اور متعلقہ محکمہ کے نمائندے جن کے عہدے ایڈیشنل سیکریٹری سے کم نہ ہو، کے ممبران ہیں۔
یہ ٹاسک فورس دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے دو برس بعد تشکیل دی گئی تھی۔
خیال رہے کہ مئی۲۰۲۲میں، کیمسٹری کے پروفیسر الطاف حسین پنڈت کو دو دیگر سرکاری ملازمین (ایک پولیس اہلکار اور ایک سکول ٹیچر) کے ساتھ ایس ٹی ایف کی سفارشات کے مطابق نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
جولائی۲۰۲۱میں، حکومت نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹوں اور محکمہ پولیس کے دو اہلکاروں سمیت اپنے۱۱ملازمین کو برطرف کر دیا تھا۔ اسی سال نومبر میں، حکومت نے دو سینئر افسران کو نوکریوں سے فارغ کیا ، جن میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جموں و کشمیر محکمہ جیل خانہ جات میں اور ایک گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل شامل تھے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی کی وادی کے دستکاروں کی کی نمدا کی بحالی کی کوششوں کی سراہنا

Next Post

بانڈی پورہ:گنڈ جہانگیر علاقے میں شہری غرقآب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا

بانڈی پورہ:گنڈ جہانگیر علاقے میں شہری غرقآب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.