سرینگر/17 جولائی
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کشمیر کے کاریگروں کی کاوشوں کی ستائش کی جو نمدا کرافٹ کے احیاءکےلئے محو جد وجہد ہیں۔
نمدا کی برآمدات کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، پی ایم مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس دستکاری کا احیاء خطے کے ورثے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
مودی نے کہا ”خوشی ہے کہ کشمیر کا صدیوں پرانا ‘نمدا’ ہنر دوبارہ زندہ ہو رہا ہے اور اب برسوں بعد عالمی ساحلوں پر پہنچ رہا ہے! یہ ہمارے کاریگروں کی مہارت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ بحالی ہمارے امیر ورثے کے لیے بڑی خبر ہے۔“