سرینگر/۱۴جولائی
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے جمعہ کو برج راج شرما کو ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کیا۔
حکومت کے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے سیکشن 36 کی ذیلی دفعہ (3) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر برج راج شرما، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) کی جموں و کشمیر کے ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر تقرری پر خوش ہیں۔
حکم میں کہا گیا ہے کہ وہ پینسٹھ سال کی عمر تک ریاستی الیکشن کمشنر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
حکم نامہ میں لکھا گیا ہے”ریاستی الیکشن کمشنر کی تقرری اس کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ ہوگی۔ اس کی تقرری کے شرائط و ضوابط کو بعد میں حکومت کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا“۔