جموں/۱۲جولائی
جموںکشمیر پردیش کانگریس نے بدھ کے روز یہاں مہا تما گاندھی پرتما چوک ستہ واری میں راہل گاندھی کی حمایت میں ایک روزہ خاموش ستیہ گرہ شروع کیا۔
ستیہ گرہ میں پارٹی کے صدر وقار رسول وانی کے علاوہ کئی لیڈران و کارکنان نے حصہ لیا۔
اس موقع پر وقار رسول وانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف سازش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا”راہل جی کے خلاف سازش کی جا رہی ہے فرضی کیس لگا کر ان کو پھنسایا جا رہا ہے ان کو پارلیمنٹ سے بے دخل کیا گیا کیونکہ وہ غریبوں اور بے روز گار افراد کی آواز تھے “۔
ان کا کہنا تھا کہ راہل جی نے غریبوں اور بے روزگار افراد کے لئے اور مہنگائی کے خلاف بھارت جوڑو یاترا نکالی تھی۔
یونٹ صدر صدر نے دعویٰ کیا کہ راہل جی کی مقبولیت دیکھر بی جے پی بوکھلا گئی لیکن کانگریس سڑکوں پر آکر لڑئی لڑے گی۔
پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بھلا نے بتایا کہ آج کا یہ خاموش ستیہ گرہ راہل جی کی حمایت میں رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا”راہل جی پارلیمنٹ کے باہر اور اندر لوگوں کی آواز بن کر سامنے آگئے اور بی جے پی ان کے سوالوں کے جواب دینے میں نا کام ہوگئی“۔
ان کا کہنا تھا کہ کانگریس نے آج ملک بھر میں ستیہ گرہ رکھا ہے ۔