سرینگر/۱۲جولائی
جموںکشمیر کے ضلع اودھم پور میں قومی شاہراہ پر یاتریوں سے بھری ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم سے کم۴یاتریوں سمیت۵افراد زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے سمرولی علاقے میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ڈوائیڈر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں۴یاتری اور کار ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ اس گاڑی میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے یاتری سوار تھے جو یاترا کے لئے بالتل بیس کیمپ کی طرف جا رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ