جموں/۲۳؍اپریل
جموں کے مضافاتی علاقہ بشناہ کے لالیان علاقے میں اتوار کو ایک کھیت میں پر اسرار دھماکہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ آسمانی بجلی کا نتیجہ ہوسکتا ہے ۔
جموں کے مضافاتی علاقہ بشناہ کے لالیاں گاوں میں اتوار کی صبح کو ایک زور دار آواز سنی گئی ، جس وجہ سے پورے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس ، فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں جائے موقع پر پہنچی اوربڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی۔ایک پولیس افسرنے کہا’’یہ شہابی پتھر یا آسمانی بجلی ہوسکتی ہے ‘‘۔
بتادیں کہ جمعے کی صبح جموں کے سنجوا علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں جیش سے وابستہ دو فدائین مارے گئے ۔
پولیس نے اس حملے کے متعلق جب چھان بین شروع کی تو معلوم ہوا ہے کہ دونوں جموں صوبے میں بڑے پیمانے پر فدائین حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔