نئی دہلی//
صدر دروپدی مرمو نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔
مرمو نے اپنے پیغام میں کہا’’میں تمام ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں‘خاص طور پر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں‘‘۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ عید الاضحیٰ محبت، ایثار اور قربانی کا مقدس تہوار ہے ۔ یہ تہوار ہمیں ترک کی راہ پر چلنے اور انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کی ترغیب دیتا ہے ۔انہوں نے کہا’’ آئیے اس موقع پر ہم سب مل کر معاشرے میں باہمی بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو بڑھانے کی راہ پر آگے بڑھنے کا عہد کریں‘‘۔
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بھی عید الاضحیٰ کے قبل شام کو عوام کو مبارکباد دی ہے ۔
دھنکھڑ نے اپنے پیغام میں کہا’’عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر میں تمام عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عید الاضحیٰ قربانی اور بے لوث خدمت کی علامت اورشکر اداکرنے ایک کا موقع ہے ۔ یہ تمام خاندانوں اور برادریوں کو آپس میں خوشیاں اور مبارکباد دینے کا موقع بھی ہے ۔ یہ عید ہم سب کیلئے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے ، یہی ہماری دعا ہے ۔‘‘