جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

قربانی کے جاونوروں کی کھالوں کو جمع کرنے کیلئے ایس ایم سی کی ۱۰۴ گاڑیاں دستیاب

لوگ اس سہولت کا استعمال کریں ‘ کھالیں سڑکوں اور دریاؤں میں نہ پھینکیں:مئیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-29
in مقامی خبریں
A A
حکومت کو سمارت میٹر نصب کرنے کے لئے اعلیٰ سطح پر ایک فیصلہ لینا ہوگا: ایس ایم سی میئر

Azam

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر///
عید الاضحی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی کھال کو معقول طور سے ٹھکانے لگانے کیلئے سرینگر میونسپل کارپوریشن نے شہر میں ۱۰۴ گاڑیوں کو قربانی کے جانوروں کی کھال وغیرہ جمع کرنے کے لیے مستعد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرینگر مونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر جنید متو نے ایس ایم سی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’شہروں کو ان گاڑیوں کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ سڑکوں کے کنارے یا ندی نالوں میں کھالوں اور ہڈیوں کو نہ پھینکا جائے۔‘‘
یاد رہے کہ بر صغیر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی ۲۹جون یعنی جمعرات کو عیدالاضحی منائی جائے گی۔
ایس ایم سی میئر نے کہا ’’جو شہری کھالوں کو سڑکوں اور ندی نالوں میں پھینکے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی انجام دی جائے گی۔ ‘‘
غور طلب ہے کہ گزشتہ برس عید الاضحی کے ایام میں ایس ایم سی نے قربانی کے جانوروں کی کھال اور ہڈیوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے شہر میں کوئی سہولت دستیاب نہیں رکھی تھی جس کے باعث شہری سڑکوں کے کناروں اور ندی نالوں پر کھال وغیرہ پھینکنے پر مجبور ہوئے تھے۔ اس وقت ایس ایم سی کی کافی تنقید کی گئی تھی۔ تاہم ایس ایم سی نے رواں برس گاڑیاں دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے ذریعے شہر کے ہر وارڈ میں گھر گھر جاکر ان کھالوں کو جمع کیا جائے گا۔
متو نے بتایا’’ایس ایم سی نے گاڑیوں کے ڈرائیورز کے نمبرات مقامی اخباروں میں شائع کئے ہیں جن پر لوگ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنے وارڈ کی صفائی کو یقینی بنائیں گے۔‘‘
ڈل جھیل میں گاڑی نہ پہنچنے کے پیش نظر جنید متو نے کہا ’’جھیل میں آباد بستیوں کو صاف رکھنے کیلئے شکارہ کا استعمال ہوگا جس سے کھال وغیرہ وہاں سے لاکر گاڑیوں میں لدی جائیں گی۔‘‘
مئیر نے مزید بتایا کہ شہر میں پینے کا پانی دستیاب رکھنے کے لئے انہوں محکمہ جل شکتی اور متعلقہ افسران کے ساتھ جائزہ لیا ہے اور شہر میں پانی کے ٹینکر دستیاب رکھنے کی ہدایات دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل جی منوج سنہا سے انہوں نے گزارش کی ہے کہ گاندربل میں پن بجلی پروجیکٹ کو کچھ ہفتوں کے لئے بند کیا جائے تاکہ شہر میں پانی کی معقول سپلائی دستیاب رہے۔
واضح رہے کہ شہر سرینگر کو ضلع گاندربل سے پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے جو اسی ضلع میں واقع رنگوئل واٹر سپلائی اسکیم میں فلٹر ہوکر شہر میں پہنچایا جاتا ہے۔
متو نے کہا کہ گاندربل پن بجلی پروجیکٹ اگر کچھ ہفتوں کے لئے بند کیا جائے گا تو شہر میں پانی کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔ ایس ایم سی مئیر نے مزید کہا کہ شہر میں بیشتر سڑکوں کی مرمت کی جا چکی ہے اور جن سڑکوں میں گڑھے موجود ہیں انکی مرمت کا سلسلہ جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسلام قبول کرنے والے پادری نے شاہی مہمان کی حیثیت سے حج ادا کرلیا

Next Post

صدر اور نائب صدر کی ہم وطنوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

صدر اور نائب صدر کی ہم وطنوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.