پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اِنتظامیہ تمام شہریوں اور معاشرے کے ہر طبقے کی اُمنگوں کی نمائندگی کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر

’’خدمات کی بروقت فراہمی اور شکایات کا فوری اَزالہ اِنتظامیہ کے ترقیاتی اقدامات کا بنیادی حصہ ہے ‘‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-27
in اہم ترین
A A
اِنتظامیہ تمام شہریوں اور معاشرے کے ہر طبقے کی اُمنگوں کی نمائندگی کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے سول سیکرٹریٹ میں ’’ ایل جی ملاقات‘‘براہِ عوامی شکایات سننے کے پروگرام کے دوران جے کے جی آر اے ایم ایس پر شکایات درج کرنے والے شہریوں سے بات چیت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ لوگوں‘متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں اور پولیس کے سینئر سپر اِنٹنڈنٹوں سے بات چیت کرتے ہوئے شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات پر کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا۔
سنہا نے کہا،’’ اِنتظامیہ تمام شہریوں اور معاشرے کے ہر طبقے کی اُمنگوں کی نمائندگی کرتی ہے ۔ خدمات کی بروقت فراہمی ، شکایات کا فوری اور مؤثر اَزالہ اِنتظامیہ کے ترقیاتی اقدامات کا بنیاد ی حصہ ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو ہدایت دی کہ وہ شہریوں کے ساتھ تعمیری اَنداز میں مشغول رہیں ، غریبوں اور ضرورت مندوں کے خدشات کو ترجیح دیں اور تمام مسائل کو شفاف طریقے سے حل کریں۔
ایل جی نے کہا کہ پارکوں اور اِس طرح کی دیگر عوامی اِملاک کی دیکھ ریکھ کے لئے ہم رہائشیوںکا تعاون چاہتے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم اَپنے شہریوں کو بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنے کے مقصد کے لئے پُر عزم ہیں اور کمیونٹی کی شرکت پارکوں اور عوامی مقامات کی صفائی میں کلیدی کردار اَدا کرے گی۔
سنہا نے جے کے جی آر اے ایم ایس پر فرضی شکایات کا بھی سخت نوٹس لیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِس کو روکنے کی ضرورت ہے ۔ اِس پلیٹ فارم کا مقصد عوامی خدمات فراہم کرنا اور عوام پر مرکوز حکمرانی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اگر کوئی کمی ہے تو ان کی نشاندہی کرنا ہے ۔ اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ عوامی رَسائی پروگراموں سے ہمیں زیادہ شفاف ، جواب دہ اور شہری دوست طرزِ حکمرانی کے لئے لوگوں کو حقیقی شکایات درج کرنے کے لئے حساس اور حوصلہ اَفزائی کرنے کی ضرورت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے محمد اَفضل بٹ کی ان کے علاقے اوڈینا سونہ واری میں کنویں کی غیر فعال ہونے کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ چیف اِنجینئر کو ہدایت دی کہ نئے کنویں کے بننے تک متاثر علاقے کے مکینوں کو پانی کی وافر فراہمی کے متبادل اِنتظامات کریں ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز سکول ڈب گاندربل کی نامکمل عمارت سے متعلق شکایات لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی کہ سکول کو نئی عمارت میں منتقل کیا گیا ہے اور صفائی سہولیات کی دستیابی اورفیصل بندی کی تنصیب کو یقینی بنانے کے لئے فنڈز بھی جاری کئے گئے ہیں۔
جموں سے تعلق رکھنے والے ایس سومراج نے بھگوتی نگر علاقے میں ہینڈ پمپوں کی دوبارہ تنصیب کے مسئلہ پر لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ مبذول کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اِس معاملے پر تفصیلات طلب کیں اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ جلد اَز جلد اسے حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔
پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) نے پونچھ سے تعلق رکھنے والے عرفان علی نامی ایک شکایت کنندہ کی شکایت پر ا ن کے گائوں کانگڑا گلہوٹا مینڈھر میں سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا کہ مذکورہ سڑ ک کے لئے ڈی پی آر تیار کیا گیا ہے او رکام شروع کیا جائے گا۔ تمام سرکاری طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد شروع کریں۔
بعدمیں لیفٹیننٹ گورنر نے عید الاضحی کی تقریب سعید او رشری اَمرناتھ جی یاترا کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔
سنہا نے کہا کہ رام بن ، اننت ناگ اور اودھمپور میں ٹریفک ایک بڑا مسئلہ ہے بالخصو ص رام بن سب سے زیادہ غیر محفوظ علاقہ ہے ۔ اُنہوںنے کہا کہ شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران بغیر کسی رُکاوٹ کے ٹریفک کی ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع ٹریفک پلان پ عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن او رایس ایس پی رام بن نے چیئر کو نازک حصوں کی حالت او رٹریفک کو موڑنے کے لئے شناخت کئے جانے والے کنٹجنسی روٹ کے بارے میں بتایا۔
آئی جی پی ٹریفک نے چیئرکو یہ بھی بتایا کہ یاترا کے دوران ٹریفک کی بہتر ٹرانسپورٹیشن کے لئے رُکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کے قابل عمل حل تلاش کئے جارہے ہیں۔
کمشنر سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے ایل جی ملاقات کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘جموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ ٹریفک کیلئے بند

Next Post

’جموں کشمیرمیں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہوں گے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
’جموں کشمیرمیں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہوں گے ‘

’جموں کشمیرمیں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہوں گے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.