جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر‘جموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ ٹریفک کیلئے بند

بھاری بارشوں کے پیش نظر ضلع رام بن میں اسکول بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-27
in اہم ترین
A A
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر‘جموں قومی شاہراہ پر پیر کو بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر بھی مٹی کا تودا گر آنے کی وجہ سے ٹریفک بند کر دیا گیا ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر ‘ جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے ابھی بھی بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کو مہر علاقے میں مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کیلئے کام زوروں سے جاری ہے ۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر بھی مٹی کا تودا گر آنے کی وجہ سے ٹریفک بند کر دیا گیا ہے ۔
تاہم سرینگر ‘ لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے سے قبل قومی شاہراہ اور مغل روڈ ہر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
اس دوران بھاری بارشوں کے پیش نظر ضلع انتظامیہ رام بن نے دسویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو پیر کے روز بند رکھنے کے احکامات جاری گئے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ رام بن ‘مسرت اسلام کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بھاری بارشوں اور سیلابی ریلوں کے پیش نظر ضلع میں دسویں جماعت تک کے تمام اسکول۲۶جون یعنی پیر کو بند رہیں گے ۔
تاہم حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تدریسی عملے کو اپنے اپنے اسکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
ادھر چیف ایجوکیشن افسر ڈوڈہ نے بھی آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں میں پیر کو چھٹی کا اعلان کیا ہے تاہم تدریسی عملے کو اسکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چند روز کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ندی نالوں میں سیلابی ریلے اور کہیں کہیں مٹی کے تودے گر آنے کا بھی امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سڑک حادثے میں زخمی نوجوان دم تو ڑ بیٹھا

Next Post

اِنتظامیہ تمام شہریوں اور معاشرے کے ہر طبقے کی اُمنگوں کی نمائندگی کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
اِنتظامیہ تمام شہریوں اور معاشرے کے ہر طبقے کی اُمنگوں کی نمائندگی کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر

اِنتظامیہ تمام شہریوں اور معاشرے کے ہر طبقے کی اُمنگوں کی نمائندگی کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.